دہلی میں کورونا نے پھر سے پکڑی رفتار، 4432 نئے معاملے

دہلی میں کل جانچ میں پازیٹیوٹی کی شرح 9.90 فیصد پائی گئی ہے اورراجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 807 اور بڑھ کر 31721 ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں جمعرات کو پھر سے کورونا وائرس انفیکشن کے 4000 سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 2.34 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ فخر کی بات یہ بھی ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں بھی اضافہ جاری ہے۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شماور کے مطابق ریکارڈ 4432 مریضوں کے سامنے آنے سے راجدھانی میں متاثرین کی تعداد 234701 ہوگئی۔ اس دوران 3587 مریض صحت مند ہونے سے اب تک کل 198103 لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے 38 لوگوں کی موت ہونے سے اس وبا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4977 ہوگئی ہے۔


دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 60014 لوگوں کی کورونا جانچ کی گئی اور ان میں پازیٹیو کی شرح 7.38 فیصد رہی۔ یہاں وائرس کے کل 2369592 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط 124715 ہے۔

دہلی میں کل جانچ میں پازیٹیوٹی کی شرح 9.90 فیصد پائی گئی ہے۔راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 807 اور بڑھ کر 31721 ہوگئی ہے جو بدھ کو 30914 تھی۔ ان میں سے ہوم آئسولیشن میں 18038 ہیں ۔ دلی میں اموات کی شرح 2.08 فیصد ہے۔


انفیکشن کے بڑھتے قہر کی روک تھام کی کوشش میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد آج 33 کے اضافے کے ساتھ 1670 ہوگئی جو بدھ کو 1637 تھی۔ واضح رہے کہ راجدھانی میں گزشتہ تین دنوں سے چار ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آرہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */