دہلی: شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا، پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کر رہے لوگوں کے مابین پرتشدد تصادم کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہاکہ تشد د کرنے والے شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت اور حمایت کر رہے لوگوں کے مابین پرتشدد تصادم کے بعد دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک نے کہاکہ تشد د کرنے والے شرپسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ دہلی پولیس کی طرف سے مسلسل امن قائم رکھنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ جہاں جہاں پر کسی بھی طرح کی کمی ہے، اسے دور کرکے حالات کنٹرول میں کئے جارہے ہیں۔ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس سے پہلے دہلی پولیس کے رابطہ عامہ کے افسر مندیپ سنگھ رندھاوا نے یہاں پریس کانفرنس میں شمال مشرقی دہلی میں حالات قابو میں ہونے کا دعوی کیا جبکہ آج شام موجپور اور چاند باغ میں پھر شرپسند عناصر نے آگ زنی کی۔

رندھاوا نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالات قابو میں ہیں۔ سینئر حکام تشدد زدہ علاقہ میں موجود ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنگ گلیوں کی وجہ سے دقتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


انہوں نے کہاکہ اب تک تشدد میں دس لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ تشد د میں 56جوان زخمی ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ دو آئی پی ایس کے افسر اور 130عام شہر ی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سلسلہ میں اب تک 11معاملے درج کئے گئے ہیں۔

رندھاوا نے کہاکہ پولیس فورس کی کمی نہیں ہے اور کسی طرح کی لاپرواہی نہیں برتی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ شرپسند عناصر کی شناخت کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون سے بھی نگرانی کی جارہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔