دہلی: محرم کے موقع پر ٹریفک پولیس نے آج کے لیے جاری کی ’ٹریفک ایڈوائزری‘
محرم کے موقع پر دہلی ٹریفک پولیس نے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے بچیں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
.jpeg?rect=0%2C0%2C1280%2C720&auto=format%2Ccompress&fmt=webp)
دہلی ٹریفک پولیس نے محرم (تعزیہ) کے جلوس کے پیش نظر آج کئی علاقوں میں ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ دکشن پوری میں واقع کربلا سمیت دہلی کے کئی حساس راستوں پر جمعہ کو ٹریفک کی پابندیاں اور روٹ ڈائیورژن رہے گا۔ دہلی ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں میں جانے سے بچنے اور متبادل راستوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کون سے راستے متاثر رہیں گے:
مہرولی-بدرپور روڈ (ایم بی روڈ): ہمدرد ٹی پوائنٹ سے خان پور ٹی پوائنٹ تک
پنکھا روڈ: ساگر پور ٹی پوائنٹ سے اتم نگر چوک تک
ڈبری-پالم روڈ: پالم فلائی اوور سے کربلا (ایم ٹی این ایل آفس کے پاس) تک، ڈبری موڑ کے راستے
جی ٹی کے روڈ: آزاد پور چوک سے مکربا چوک تک
سنٹرل دہلی: جامع مسجد، اجمیری گیٹ، کملہ مارکیٹ، پہاڑ گنج، جھنڈے والان، اندرلوک، شاستری نگر اور باڑا ہندو راؤ کے علاقے
آؤٹر سرکل: سنسد مارگ، رفیع مارگ، سنہری باغ روڈ، کرشنا مینن مارگ اور تغلق روڈ کوریڈور
برج موہن چوک، جامع مسجد گیٹ نمبر 1، سبھاش کٹ (سائیکل مارکیٹ)، اجمیری گیٹ، کملہ مارکیٹ راؤنڈ اباؤٹ، جھنڈے والان راؤنڈ اباؤٹ، پہاڑ گنج چوک، اندرلوک چوک، کے ڈی چوک (شاستری نگر میٹرو چوک)، کمال ٹی پوائنٹ اور باڑا ہندو راؤ پر ٹریفک ڈائیورژن لاگو رہے گا۔ اندرلوک میٹرو اسٹیشن سے جاکھیرا انڈر پاس کی طرف جانے والی گاڑیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ جبکہ نئی دہلی کے علاقے کی بات کریں تو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک آؤٹر سرکل-چیلمسفورڈ روڈ کراسنگ سے آؤٹر سرکل-سنسد مارگ تک اور سنسد مارگ سے نیتی آیوگ تک روٹ ڈائیورٹ رہے گا۔
واضح رہے کہ دہلی ٹریفک پولیس نے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے بچیں اور متبادل راستوں کا استعمال کریں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جگہ جگہ اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو مسافروں کی مدد کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس محرم کے موقع پر جمعہ کو نکالے جانے والے تعزیہ کے جلوس کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ڈرون کے ذریعے نظر رکھے گی اور مشکوک عناصر کی شناخت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
