دہلی: فارم ہاؤس پر ریو پارٹی! 16 لڑکے-لڑکیاں عیاشی کرتے گرفتار

دہلی پولس نے 16 لڑکے-لڑکیاں کو فارم ہاؤس سے حراست میں لیا ہے، اگرچہ اس دوران کچھ لوگ فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولس نے موقع سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

دہلی کے چھتر پور علاقے میں پولس نے بڑی کارروائی کی ہے، یہاں کے ایک فارم ہاؤس پر چل رہی ریو پارٹی پر پولس نے چھاپہ ماری کی ہے، خبروں کے مطابق دیر رات سینکڑوں لڑکے اور لڑکیاں فارم ہاؤس میں ریو پارٹی کر رہے تھے، اس میں کئی نابالغ لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ اسی دوران پولس نے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار دیا، چھاپہ پڑتے ہی بھگدڑ مچ گئی، لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے، کچھ لوگ پولس سے چھپنے کی کوشش کرنے لگے۔

پولس نے 16 لوگوں کو فارم ہاؤس سے حراست میں لیا ہے، اس میں کئی لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ اگرچہ اس دوران کچھ لوگ یہاں سے فرار ہونے میں کامیاب رہے، پولس نے موقع سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب بھی برآمد کی ہیں۔


پولس کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ فارم ہاؤس پر ریو پارٹی چل رہی ہے، جس میں بڑی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں، اطلاع ملنے کے بعد پولس موقع پر پہنچی اور فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ فی الحال 16 لڑکے- لڑکیوں کو حراست میں لے کر پولس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولس نے فارم ہاؤس کے مالک کے خلاف سخت کارروائی کی بات کہی ہے، یہ فارم ہاؤس کس کا ہے، فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے، معاملے کی جانچ جاری ہے۔

پولس کے مطابق ریو پارٹی ایک فارم ہاؤس میں چل رہی تھی، اس میں آنے والے لوگوں سے 2500 روپے کیوں لیا جاتا تھا، پارٹی میں کئی نابالغ لڑکے اور لڑکیاں بھی شامل تھے جو دہلی سے ملحق نوئیڈا، فریدآباد اور گروگرام سے آئے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔