برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کے الزامات پر کل چارج شیٹ داخل کرے گی دہلی پولیس!

برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ ’’چارج شیٹ فائل ہو جانے دیجیے، مجھے فی الحال اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مجھے فیصلے کا انتظار ہے۔‘‘

برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
برج بھوشن سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے چیف برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی استحصال کے معاملے میں دہلی پولیس کل یعنی جمعرات (15 جون) کو چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف جمعرات کی دوپہر تقریباً 12 بجے پولیس عدالت میں چارج شیٹ دے سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر کے ساتھ مظاہرین پہلوانوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ کے بعد انوراگ ٹھاکر نے بتایا تھا کہ دہلی پولیس سے کیس پر 15 جون تک چارج شیٹ داخل کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس بیان کو بھی پیش نظر رکھتے ہوئے امید کی جا رہی ہے کہ پولیس کل چارج شیٹ پیش کر سکتی ہے۔


اس درمیان برج بھوشن سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’چارج شیٹ فائل ہو جانے دیجیے۔ مجھے فی الحال اس معاملے پر کچھ نہیں کہنا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ مجھے فیصلے کا انتظار ہے۔‘‘ اس سے قبل اپنے بیانات میں کئی بار برج بھوشن سنگھ خود پر لگائے جا رہے سبھی الزامات کو جھوٹ پر مبنی قرار دے چکے ہیں۔ حالانکہ کئی خاتون پہلوانوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جب تک برج بھوشن کو گرفتار نہیں کیا جاتا، وہ اپنی تحریک ختم نہیں کریں گی۔ اس تحریک میں خاتون پہلوانوں کو اپنے دیگر ساتھی پہلوانوں کا بھی بھرپور ساتھ مل رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔