دہلی : پولیس اسٹیشن کے کیمپس میں کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

متوفی کی شناخت 34 سالہ جے مل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی کانسٹبل پریشانی، بے چینی اور ڈپریشن کے حوالے سے اپنا علاج کروا رہا تھا۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

دہلی کے معاون ٹریننگ یونٹ میں تعینات دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے مندر مارگ پولیس اسٹیشن احاطے میں واقع اپنے دفتر کے کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

متوفی کی شناخت 34 سالہ جے مل سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور پانچ سالہ بیٹا ہے۔


نئی دہلی ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ہیمنت تیواری نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ متوفی کا جے پور کے سی کے آر ڈی ایم اسپتال اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور دہلی کے آر ایم ایل اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹبل پریشانی، بے چینی اور ڈپریشن کے حوالے سے اپنا علاج کروا رہا ہے۔

اے ڈی سی پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔


مسٹر تیواری نے کہا کہ اس معاملے میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت جانچ کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔متوفی کے اہل خانہ، ساتھیوں اور رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔