دہلی: اوکھلا میں آکسیجن سلنڈر دھماکہ، ایک کی موت، 4 زخمی

دہلی فائر سروسز کے مطابق آج صبح تقریباً 11:55 بجے کمیونٹی ہال کے پاس سلنڈر کے بلاسٹ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ نے فوری طور پر 4 فائر ٹینڈر کو جائے وقوع کے لیے روانہ کیے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>
i

دہلی کے اوکھلا فیز-1 علاقے میں بدھ (9 ستمبر) کو آکسیجن سلنڈر میں بلاسٹ ہونے کے باعث ایک بڑا حادثہ ہو گیا۔ یہ واقعہ کمیونٹی ہال کے پاس پیش آیا، جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 4 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ دہلی فائر سروسز کے مطابق آج صبح تقریباً 11:55 بجے کمیونٹی ہال کے پاس سلنڈر کے بلاسٹ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ نے فوری طور پر 4 فائر ٹینڈر کو جائے وقوع کے لیے روانہ کیے۔ پولیس اور امدادی ٹیم بھی موقع پر پہنچیں اور حالات کو کنٹرول میں کیا۔

حادثہ میں زخمی چاروں افراد کو ’کیٹس‘ ایمبولنس کی مدد سے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ آکسیجن سلنڈر میں دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ متعلقہ ٹیمیں جائے وقوع سے معلومات اکٹھی کر رہی ہیں اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد دھماکے کی اصل وجہ سامنے آ سکے گی۔


قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دہلی کے وویک وہار علاقے میں بھی سلنڈر بلاسٹ ہونے کا ایک واقعہ سامنے آیا تھا۔ چھوٹے ایل پی جی سلنڈر میں ہوئے دھماکے کی وجہ سے 2 افراد جھلس گئے تھے۔ یہ حادثہ سی بی ڈی شاہدرہ علاقہ میں وویک وہار تھانہ کے پیچھے واقع جھگی نمبر 11 میں پیش آیا تھا۔ افسران کے مطابق حادثے میں 35 سالہ انل داس اور ان کی 30 سالہ اہلیہ خوشبو زخمی ہوئے تھے، دونوں تقریباً 60 فیصد تک جھلس چکے تھے۔ انہیں پی سی آر کی مدد سے راجیو گاندھی اسپتال پہنچایا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد فائر ڈپارٹمنٹ نے موقع پر 2 واٹر ٹینڈر اور واٹرا باؤزر بھیجا تھا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔