دہلی: نرسری میں داخلے کی مدت میں دو ہفتے کی توسیع

قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاسز میں داخلے کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوا تھا اور درخواستوں کی آخری تاریخ 7 جنوری ہے۔

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر نرسری میں داخلے کی مدت دو ہفتے تک بڑھا دی ہے۔ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کے موجودہ حالات کے پیش نظر دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری/ داخلہ سطح کی کلاسوں میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔

قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاسز میں داخلے کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوا تھا اور درخواستوں کی آخری تاریخ 7 جنوری ہے۔ وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے لئے تیسری لہر ہے لیکن دہلی کے لئے یہ پانچویں لہر ہوگی۔ بدھ کو دہلی میں کورونا کے 10 ہزار چھ سو 65 معاملے سامنے آئے ہیں۔ انفیکشن کی شرح 11.88 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔