دہلی-این سی آر: دن میں دکھائی دیا رات جیسا نظارہ، آندھی اور موسلادھار بارش سے موسم ہوا خوشگوار

جمعرات کی صبح دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، لیکن شام میں بارش کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں موسلادھار بارش، تصویر قومی آواز/ویپن</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

google_preferred_badge

کیرالہ میں مانسون کی آمد ہو چکی ہے، اور اس کا اثر دیگر ریاستوں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ راجدھانی دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی شدید بارش شروع ہو گئی ہے۔ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے قومی راجدھانی اور این سی آر کا موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ گڑگاؤں، نوئیڈا کے علاوہ دہلی کے پٹیل نگر، دہلی چھاؤنی، قرول باغ، ماڈل ٹاؤن، روہنی، چھترپور، مالویہ نگر، مہرولی، نجف گڑھ، دوارکا، جنک پوری، راجوری گارڈن، کناٹ پلیس، انڈیا گیٹ سمیت پورے این سی آر میں بارش ہو رہی ہے۔

جمعرات کی صبح دہلی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کے پیش نظر یلو الرٹ جاری کیا تھا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی صبح دہلی کے پالم علاقے میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.4 ڈگری زیادہ ہے۔ لودھی روڈ پر یہ 28.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 1.4 ڈگری زیادہ ہے۔ اسی طرح رِج علاقے میں کم سے کم درجۂ حرارت 27.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.4 ڈگری زیادہ ہے، جبکہ آیانگر میں یہ 28.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 2.3 ڈگری زیادہ ہے۔ دوپہر بعد بارش نے سبھی جگہ درجہ حرارت میں کمی پیدا کر دی اور گزرتے وقت کے ساتھ اس میں مزید گراوٹ کی امید کی جا رہی ہے۔


اس سے قبل محکمۂ موسمیات نے کہا تھا کہ ’’جنوب مغربی مانسون 4 جون 2026 کو جنوب مغربی اور جنوب مشرقی بحیرۂ عرب کے باقی حصوں، مغربی وسطی اور مشرقی وسطی بحیرۂ عرب کے بعض علاقوں، پورے لکشدیپ جزائر، کیرالہ اور ماہے، کرناٹک اور تمل ناڈو کے کچھ حصوں، کومورین خطے کے باقی علاقوں، جنوب مشرقی خلیجِ بنگال اور جنوب مغربی، مغربی وسطی، مشرقی وسطی اور شمال مشرقی خلیجِ بنگال کے مزید بعض حصوں تک پیش قدمی کر چکا ہے۔‘‘