دلشاد گارڈن-نیو بس اڈہ لائن پر میٹرو کا ٹرائل شروع

دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو کی یہ نئی لائن دلشاد گارڈن ۔رٹھالہ روڈ لائن کی توسیع ہے۔نئی لائن کا یہ شروعاتی ٹرائل ہے اور سگنل کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی میٹرو کے دلشاد گارڈن ۔نیو بس اڈہ (غازی آباد) کے درمیان 9.41کلومیٹر لمبی میٹرو لائن کا ٹرائل سنیچر کو شروع ہوا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کے ترجمان نے بتایا کہ میٹرو کی یہ نئی لائن دلشاد گارڈن ۔رٹھالہ روڈ لائن کی توسیع ہے۔نئی لائن کا یہ شروعاتی ٹرائل ہے اور سگنل کا ٹرائل جلد شروع کیا جائے گا۔

دلشاد گارڈن۔نیوبس اڈہ میٹرو اسٹیشن کے درمیان شہید نگر، راج باغ، راجندر نگر، شیام پارک، موہن نگر، ارتھالہ، ہنڈن ریور اسٹیشن ہوں گے۔

غازی آباد ضلع میں ویشالی کے بعد دوسرا میٹرو لنک اور غازی آباد شہر میں داخل ہونے والا پہلا میٹرو لنک ہوگا۔ میٹرو کی یہ لائن صاحب آباد انڈسٹریل ایریا سے ہوکر گزرے گی او ردہلی /این سی آر کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ غازی آباد شہر کے باشندوں کو جوڑے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔