’7 شہروں کی سیفٹی ریٹنگ میں دہلی سب سے غیر محفوظ!‘ روسی خاتون سیاح کی ریٹنگ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہو رہی وائرل
روسی خاتون سیاح ایلیسا نے اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر شہروں کو 10 میں سے ریٹنگ دی ہے۔ ان کے سیفٹی میٹر کے مطابق 9-9 پوائنٹس حاصل کر کے منالی اور رشی کیش سب سے محفوظ جگہ ہیں۔

ہندوستان گھومنے آئی ایک روسی سیاح ایلیسا کی ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ غیر ملکی خاتون نے ہندوستان کے 7 مشہور شہروں کو گھومنے کے بعد انہیں سیفٹی کے پیمانے پر ریٹنگ (ہاؤ سیف آئی فیلٹ اِن انڈیا) دی ہے۔ جہاں انہوں نے پہاڑوں کو سب سے محفوظ بتایا، جبکہ ملک کی راجدھانی دہلی کی ریٹنگ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’ @alliissss‘ ہینڈل سے ایلیسا نے اپنے ذاتی تجربہ کی بنیاد پر شہروں کو 10 میں سے ریٹنگ دی ہے۔ ان کے سیفٹی میٹر کے مطابق 9-9 پوائنٹس حاصل کرکے منالی اور رشی کیش سب سے محفوظ جگہ ہیں۔ اس کے بعد 8-8 کی ریٹنگ کے ساتھ جے پور اور گوا سیکورٹی کے لحاظ سے گھومنے کے لیے بہت اچھی جگہ ہے۔ جبکہ جودھ پور کو انہوں نے 7 ریٹنگ دی ہے اور آگرہ کو ڈراؤنا بتاتے ہوئے 3 ریٹنگ دی ہے ۔ اس کے علاوہ 2 ریٹنگ کے ساتھ ایلیسا نے دہلی کو سب سے غیر محفوظ قرار دیا ہے۔
ایلیسا نے دہلی کو سب سے خراب ریٹنگ دی ہے، لیکن انہوں نے اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی۔ آگرہ کو بھی 3 نمبر دے کر انہوں نے واضح کر دیا کہ شمالی ہندوستان کے ان 2 شہروں میں غیر ملکی خواتین کو سیکورٹی کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ غیر ملکی خاتون نے ہندوستان کے کسی بھی شہر کو 10 میں سے 10 نمبر نہیں دیے، اس حوالے سے کمنٹ سیکشن میں بحث چھڑ گئی ہے۔
روسی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل رہے ہی۔ اب تک اس پر 25 لاکھ سے زائد ویوز آ چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین خاص کر ہندوستانیوں نے کمنٹس کی بوچھار کر دی ہے۔ کئی ہندوستانی غیر ملکی خاتون کے اس ایماندارانہ تبصرہ سے متفق ہیں۔ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ دہلی کو 2 ریٹنگ دینا تو بہت فراخ دلی کی بات ہے۔ دوسرے نے کہا کہ ایک خاتون ہونے کے ناطے میں بھی دہلی کو یہی ریٹنگ دوں گی۔ ایک دیگر صارف نے لکھا کہ آپ نارتھ-ایسٹ جاؤ دیدی (بہن) بہت خوبصورت جگہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔