چدمبرم کی جانچ ایمس کا میڈیکل بورڈ کرے گا

دہلی ہائی کورٹ نے ایمس کے ڈائرکٹر کو آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی صحت کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے جمعرات کو طبی بورڈ قائم کرنے کا حکم دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
i
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ (ایمس ) کے ڈائرکٹر کو آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس کے ملزم اورکانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم کی صحت کی جانچ پڑتال کرنے کے لئے جمعرات کو طبی بورڈ قائم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ چدمبرم کی صحت کی جانچ پڑتال کرکے یہ پتہ لگائے گا کہ کیا واقعی میں انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر چدمبرم کے فیملی ڈاکٹر ناگیشور ریڈی بھی شامل رہیں گے۔


میڈیکل بورڈ جمعہ کو شام ڈھائی بجے تک اپنی رپورٹ دے گا جسٹس سریش کمار كائت نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ کیس میں چدمبرم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ حکم دیا مسٹر چدمبرم کی جانب سے بحث کرتے ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ چدمبرم کی حالت بہت سنگین ہے اور ان پر فوری توجہ کی ضرورت ہے معاملے کی اگلی سماعت جمعہ کو ہوگی۔ اس سے پہلے میڈیکل بورڈ اپنی رپورٹ عدالت کو سونپے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔