ای ڈی کی درخواست پر سماعت کے بعد دہلی کی عدالت نے کیجریوال کو طلب کر لیا

دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی شکایت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 17 فروری کو طلب کیا ہے

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے سمن کی عدم تعمیل کی شکایت پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 17 فروری کو طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ اس معاملے کی بدھ کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت ہوئی اور عدالت نے اروند کیجریوال کو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا۔

 خیال رہے کہ ای ڈی نے کیجریوال کو اکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا اور وہ گزشتہ جمعہ کو پانچویں سمن پر بھی ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔ سمن کی تعمیل نہ کرنے پر ان کے خلاف 3 فروری کو نیا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عام آدمی پارٹی نے کہا کہ وہ عدالتی حکم کا مطالعہ کر رہی ہے اور اس کے مطابق ضروری قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ کیجریوال کے خلاف ای ڈی کے نوٹس غیر قانونی ہیں اور وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کرے گی۔


الزام ہے کہ دہلی حکومت کی 2021-22 کی ایکسائز پالیسی میں شراب کے تاجروں کو لائسنس دینے میں بدعنوانی کی گئی اور ان تاجروں کو فائدہ دیا گیا، جنہوں نے مبینہ طور پر اس کے لیے رشوت دی تھی۔ تاہم عام آدمی پارٹی نے بارہا ان الزامات کی تردید کی ہے۔

ای ڈی کو سمن بھیجنے سے پہلے سی بی آئی نے 16 اپریل 2023 کو کیجریوال سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ اس دوران ان سے 56 سوال پوچھے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔