دہلی: پیتم پورہ میں بلڈوزر ایکشن سے افرا تفری، سڑک پر بنی مزار کو بھی کیا گیا منہدم

دہلی حکومت نے پیتم پورہ سے شالیمار باغ کو جوڑنے والی اہم سڑک کی چوڑائی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے ریکھا گپتا کی قیادت والی حکومت نے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی مہم شروع کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p> بلڈوزر کارروائی، علامتی تصویر</p></div>
i

راجدھانی دہلی میں بلڈوزر کارروائی نے لوگوں میں خوف پیدا کر رکھا ہے۔ تازہ ترین بلڈوزر کارروائی منگل کے روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی ٹیم پیتم پورہ پہنچی اور سڑک پر ناجائز تعمیرات ہٹانے کی مہم چلائی۔ کثیر پولیس فورس کے ساتھ تجاوزات ہٹانے پہنچے انتظامیہ اہلکاروں نے پیتم پورہ میں اہم سڑک پر بنی مزار کو بھی منہدم کر ہٹا دیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی حکومت نے پیتم پورہ سے شالیمار باغ کو جوڑنے والی اہم سڑک کی چوڑی کاری کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سڑک کو چوڑا کرنے کے لیے ریکھا گپتا کی قیادت والی دہلی حکومت نے ناجائز تعمیرات کو ہٹانے کی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ لگاتار سڑک کنارے موجود تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے اور اسی مہم کے تحت آج پیتم پورہ کی سڑک پر بلڈوزر کے ذریعہ انہدامی کارروائی ہوئی۔


بتایا جا رہا ہے کہ پیتم پورہ میں انتظامیہ نے منگل کے روز بلڈوزر کارروائی کی، جس کے تحت مزار کو پیتم پورہ-شالیمار باغ سڑک سے ہٹایا گیا۔ کثیر پولیس فورس کی موجودگی میں یہ مزار ہٹائی گئی۔ اس بلڈوزر ایکشن سے علاقہ میں افرا تفری پیدا ہو گئی، لیکن انتظامیہ نے حالات کو خراب نہیں ہونے دیا۔ دہلی حکومت نے ناجائز قبضوں کو ہٹانے میں کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کرنے کی ہدایت اعلیٰ افسران کو دے رکھی ہے، اس لیے تجاوزات کو ہٹانے کا سلسلہ بلارخنہ جاری ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔