دیپیکا-رنویر شادی کے لیے اٹلی روانہ، دونوں کی دو بار ہوگی شادی

بالی ووڈ اداکار رنویر اور اداکارہ دیپیکا اپنی شادی کے لیے اٹلی روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران ممبئی ائیر پورٹ پر دونوں سفید لباس میں نظر آئے۔ انھیں شیدائیوں اور میڈیا فوٹوگرافروں نے گھیر رکھا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ دیپیکا پادوکون اور مست مولا اداکار رنویر سنگھ اپنی شادی کے لیے اٹلی روانہ ہو گئے ہیں۔ دیپیکا اور رنویر کی شادی اٹلی کے ’لیک کومو‘ میں 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اس شادی میں صرف ان کے نزدیکی دوست اور فیملی کے کچھ لوگ ہی شامل ہوں گے۔ اس کے بعد دیپیکا-رنویر کی شادی کا ولیمہ ممبئی اور بنگلورو میں ہوگا۔

ائیر پورٹ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوبصورت نظر آ رہے تھے۔ رنویر سنگھ جہاں سفید رنگ کے روایتی لباس میں تھے وہیں دیپیکا نے سفید رنگ کا اسکرٹ پہنا ہوا تھا۔ ائیر پورٹ پر دیپیکا پادوکون زیادہ وقت رنویر کے والد جگجیت سنگھ بھگنانی، ماں انجو بھگنانی اور بہن ریتیکا بھگنانی کے ساتھ نظر آئیں۔

قابل ذکر ہے کہ دیپیکا پادوکون اور رنویر سنگھ چھ سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے لیکن انھوں نے کبھی بھی اپنے رشتے کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی۔ انھوں نے کئی مہینوں سے چل رہی قیاس آرائیوں کو اس وقت ختم کیا جب دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

یہاں یہ بات بھی غور کرنے والی ہے کہ دیپیکا اور رنویر نے کچھ دنوں پہلے ہی اپنی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کریں گے۔ 14 نومبر کو ساؤتھ انڈین رسم کے مطابق دونوں کی شادی ہوگی اور اس کے بعد 15 نومبر کو سندھی رسم سے دونوں دوبارہ شادی کریں گے۔ دراصل دیپیکا کا تعلق جنوبی ہندوستان سے ہے جب کہ رنویر کی فیملی کا تعلق سندھ سے ہے۔ یہی سبب ہے کہ دونوں دو بار شادی کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Nov 2018, 9:09 PM