مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئےالزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اورنگ آباد، مہاراشٹر: آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم)کے صدر اسدالدین اویسی نے نوٹوں کی منسوخی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کر دیا۔ اویسی نے جمعہ کو مہاراشٹر کے کراڈ پورا علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی نے چھوٹے اور درمیانے کاروباریوں کو بحران میں ڈال دیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مودی کی حکومت میں بے روزگاری بڑھی ہے اور کسانوں اور چھوٹے کاروباریوں کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔ اویسی نے ’ادھورے وعدوں‘ کے سلسلے میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی پر سال 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ اقتدار میں آنے کےلئے جھوٹے اور متوجہ کرنے والے وعدے کر کے لوگوں کو بہکایا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور کسانوں کے مسئلوں سے نمٹنے کے بجائے بی جے پی پلوامہ دہشت گردانہ حملے اور قومی سلامتی کے سلسلے میں سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ نہ دینے اور پارٹی کو سبق سکھانے کی اپیل کی۔

مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا: اویسی

اویسی نے کہا، ’’اب چھوٹے کاروباریوں، کسانوں اور مزدوروں سمیت سماج کا ہرطبقہ ملک میں تبدیلی چاہتا ہے۔ اس الیکشن میں زیادہ تر لوگ بی جے پی کے خلاف ووٹ دیں گے۔‘‘

اے آئی ایم آئی ایم صدر شہر میں اپنی پارٹی کے امیدوار امتیاز جلیل کے لئے انتخابی تشہیر کرنے آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے دوسری پارٹی کے امیدواروں سبھاش جمبد اور چندرکانت کی بھی نکتہ چینی کی اور کہا کہ اورنگ آباد کے ووٹرضلع کی ترقی کےلئے اے آئی ایم آئی ایم اور ونچت بہوجن اگادھی (وی بی اے) کو ووٹ دیں۔

مودی کے فیصلوں نے ملک کی معیشت کو برباد کردیا: اویسی

انہوں نے کہا، ’’ہم مسلمانوں ،دلتوں اور پسماندہ طبقوں کی ترقی کےلئے پرکاش امبیڈکر کی قیادت میں وی بی اے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثنا، اویسی نے بی جے پی پر بھوپال میں دگوجے سنگھ کے خلاف سال 2006 کے مالے گاؤں دھماکہ معاملے کی ملزم سادھوی پرگیہ کو کھڑا کر کے جارحانہ طریقے سے پولرائزیشن کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔