نامیبیا سے آئے مزید ایک چیتے کی موت، پوسٹ مارٹم رپورٹ بتائے گا ’شوریہ‘ کی وفات کا سبب

کونو نیشنل پارک میں اب تک 10 چیتوں کی موت ہو چکی ہے، ان میں 7 چیتے اور تین بچے شامل ہیں، ’شوریہ‘ نامی چیتے کی موت کا پتہ صبح تقریباً 11 بجے چلا جب مانیٹرنگ ٹیم کو وہ مردہ حالت میں ملا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، بشکریہ نیشنل ہیرالڈ</p></div>

علامتی تصویر، بشکریہ نیشنل ہیرالڈ

user

قومی آوازبیورو

کچھ دنوں پہلے کی بات ہے جب کونو نیشنل پارک میں نامیبیا سے آئی مادہ چیتا نے کچھ ننھے منے بچوں کو جنم دیا تھا۔ اب ایک بری خبر سامنے آ رہی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ نامیبیا سے آئے ایک چیتے کی موت ہو گئی ہے۔ اس چیتا کا نام ’شوریہ‘ تھا جو مردہ حالت میں مانیٹرنگ ٹیم کو پارک میں ملا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کونو نیشنل پارک میں اب تک 10 چیتوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں 7 بڑی عمر کے چیتے ہیں اور 3 بچے ہیں۔ لائن پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ آج تقریباً 3.15 بجے ’شوریہ‘ نامی چیتا کی موت ہوئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد پتہ چل پائے گا کہ ’شوریہ‘ کی موت کا سبب کیا تھا۔ لائن پروجیکٹ ڈاکٹر نے کہا کہ آج صبح تقریباً 11 بجے مانیٹرنگ ٹیم کو چیتا ’شوریہ‘ بیہوشی کی حالت میں ملا۔ اس چیتے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی گئی، لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔


واضح رہے کہ کونو نیشنل پارک میں نامیبیا اور جنوبی افریقہ سے 20 چیتے لائے گئے تھے۔ اب تک کونو کے چیتوں میں سے 10 کی موت ہو چکی ہے۔ حالانکہ اس درمیان کچھ مادہ چیتوں نے بچوں کو جنم بھی دیا ہے جس سے ہندوستان میں چیتوں کی تعداد بڑھانے کی کوشش کو حوصلہ ملا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔