دوسری بیوی خودکشی کی وجہ، بھیوجی کی بیٹی کا الزام

ہائی پروفائل بھیو جی مہاراج کی موت کو لے کر ان کے گھر میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے اور ان کی بیٹی کوہو نے سوتیلی ماں کو خودکشی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

بھیو جی مہاراج کی بیٹی کوہو کے اس بیان کے بعد کہ ان کے والد کی خودکشی کے لئے ان کی سوتیلی ماں ذمہ دار ہیں ۔ مہاراج کی بیٹی یہیں تک نہیں رکیں بلکہ انہوں نے کہا کہ بھیو جی مہاراج کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر آیوشی کو جیل میں ڈال دیا جائے۔ واضح رہے ڈاکٹر آیوشی کا کہنا ہے کہ چونکہ کوہو انہیں پسند نہیں کرتی اس لئے وہ ایسی باتیں کر رہی ہے بلکہ ان کے گرو جی کے ساتھ خوشگوار تعلقات تھے۔ کوہو بھیو جی مہاراج کی پہلی بیوی کی اولاد ہیں اور وہ پونے میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ بھیوجی مہاراج نے 30 اپریل 2017 کو مدھیہ پردیش، شیو پوری کی ڈاکٹر آیوشی کے ساتھ شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مدھیہ پردیش: بھیو مہاراج نے کی خود کشی، شیوراج نے دیا تھا وزیر مملکت کا درجہ

بھیو جی مہاراج کی آخری رسومات اندور میں ادا ہونی ہیں، اس سے پہلے ان کے جسد خاکی کو عوام کے آخری دیدار کے لئے آشرم میں رکھاگیا ۔ایسی امید کی جا رہی ہے کہ ملک کے کئی قدآور سیاسی رہنما ان کی آخری رسومات میں شریک ہونے کے لئے آشرم جائیں گے جس کی وجہ سے وہاں پر حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

بھیو جی مہاراج کی خود کشی کی وجہ تناؤ بتائی جا رہی ہے ۔ پولس نے سوسائڈ نوٹ برآمد کرنے کے ساتھ ان کی پستول بھی ضبط کر لی ہے ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ کئی سیاسی رہنماؤں نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن کانگریس نے ان کی خودکشی معاملہ پر سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Jun 2018, 2:09 PM