سی بی ایس ای: 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات کی تاریخ کا اعلان

مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر نشنک نے سی بی ایس ای کی درجہ 10ویں اور 12ویں بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحان 4 مئی سے شروع ہوں گے جسے 10 جون تک پورا کر لیا جائے گا۔

رمیش پوکھریال نیشنک، تصویر آئی اے این ایس
رمیش پوکھریال نیشنک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نیشنک نے جمعرات کو کہا کہ سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 چار مئی سے شروع ہوگی۔ ڈاکٹر نیشنک نے سی بی ایس ای کی درجہ 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ امتحانات 2021 کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات چار مئی سے شروع ہوں گے جسے 10 جون تک پورا کر لیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق 15 جولائی تک ریزلٹ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ دسویں اور 12 ویں کے پریکٹیکل ایک مارچ سے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے طلبہ سے دل لگا کر تیاری کرنے اور بغیر کسی پس و پیش کے امتحان دینے کی اپیل کی ہے۔ سی بی ایس ای کی جانب سے جلد ہی ڈیٹ شیٹ جاری کی جائے گی۔ قبل ازیں ڈاکٹر نیشنک نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’مجھے یقین ہے کہ سی بی ایس ای کی جانب سے منعقد 10 ویں اور 12 ویں کے بورڈ امتحانات دینے والے ہمارے طالب علم مکمل لگن اور محنت سے بہتر تیاری کر رہے ہوں گے‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔