حاجی علی اور مخدوم مہائمی کے آستانوں میں زائرین کا داخلہ عارضی طور پر بند

سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ مخدوم مہائمی کے آستانہ کو احتیاط کے طور پر بند کردیا گیا ہے اور اسی طرح حضرت حاجی علی کا آستانہ بھی زائرین کے لیے آ ئندہ اعلان تک بند کر دیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: کورونا وائرس کی وباء کے سبب ممبئی کی مشہور حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم شاہ ماہم کی درگاہوں میں زائرین کے داخلے پر آئندہ اعلان تک پابندی عائد کردی گئی ہے ،حاجی علی درگاہ اور مخدوم شاہ درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے اس کا اعلان آج یہاں کیا ہے۔ اس کا مقصد حکومت کے ذریعے وباء کی روک تھام کے لیے کیے جارہے اقدام میں تعاون کرنا ہے۔

سہیل کھنڈوانی نے مزید کہا کہ انہوں نے گزشتہ چار دنوں سے حالات کا جائزہ لیا اور شہری انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تبادلہ خیال کے بعد ہی ممبئی شہر اور انسانی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا ہے۔جوکہ معاشرہ کے لیے ہماری ذمہ داری بھی ہوتی ہے۔ کیونکہ ممبئی میں کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔


سہیل کھنڈوانی نے کہا کہ مخدوم مہائمی کے آستانہ کو احتیاط کے طور پر بند کردیا گیا ہے اور اس پر آئندہ اعلان تک عمل کیا جائے گا۔ اسی طرح حضرت حاجی علی کا آستانہ بھی زائرین کے لیے آ ئندہ اعلان تک بند کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ انسانی زندگی ہمارے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ اس لیے سبھی سے اپیل ہے کہ مذکورہ فیصلہ پر درگاہ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔