دربھنگہ میں پجاری کا قتل ، گاﺅں والوں نے کی بدمعاشوں کی جم کر پیٹائی ، ایک کی موت

زخمی دو بدمعاشوں کی شناخت ابھیشیک راج اور یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے ابھیجیت شریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں کا علاج اسپتال میں چل رہاہے ۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں نے جمعرات کی صبح کل دیوی کنکالی ماں مندر کے پجاری کا گولی مار کرقتل کر دیا ، وہیں بھاگ رہے بدمعاشوںمیں سے ایک کو گاﺅں والوں نے پیٹ۔ پیٹ کر مار ڈالا ۔

دربھنگہ کے سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے یہاں بتایاکہ آج علی الصبح رام باغ محلہ واقع کنکالی مندر کے پجاری راجیو کمار جھا عرف انٹو کابدمعاشوں نے گولی مار کرقتل کر دیا ہے ، وہیں پجاری کے ساتھ سوئے ایک دیگر چرنجوی جھا عرف شمبھو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ انہوں نے بتایاکہ زخمی شمبھو جھا کا علاج شہرکے ایک پرائیوٹ اسپتال میں چل رہاہے ۔ واقعہ سے مشتعل لوگوں نے بھاگ رہے بدمعاشوں کو پکڑلیا اور انہیں پیٹ۔ پیٹ کر زخمی کر دیا ۔


مسٹر رام نے بتایاکہ مشتعل لوگوں کی پیٹائی سے ایک بدمعاش پلکت سنگھ کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ زخمی دو لوگوں کا علاج اسپتال میں چل رہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ واقعہ میں شامل ایک دیگر بدمعاش فرار ہوگیا ہے ، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماری کی جارہی ہے ۔ اب تک جو جانکاری ملی ہے اس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل فون کے سلسلے میں پجاری کے بھتیجے اور بدمعاشوں کے مابین جھگڑا ہوا تھا، جس کی وجہ سے آج علی الصبح کار پر سوار ہو کر آئے چار بدمعاشوں نے پجاری کا قتل کر دیا ۔ اس واقعہ میں استعمال کار کو پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔

سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ زخمی دو بدمعاشوں کی شناخت نگر تھانہ علاقہ کے شوبھنکر پور محلہ باشندہ ابھیشیک راج اور یونیورسیٹی تھانہ علاقہ کے لکشمی نگر محلہ باشندہ ابھیجیت شریواستو کے طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں کا علاج اسپتال میں چل رہاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جائے وقوع سے ایک پستول بھی برآمد ہواہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔