بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند: سی پی آئی ۔ایم ایل
پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے کہا کہ ریپ متأثرہ کو انصاف دلانا تو دور انصاف ہونے تک ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی یوگی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے

لکھنؤ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(ایم) نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک ہفتے قبل پیش آنے والے خوفناک واقعہ کے بعد جہاں پورا ملک مشتعل و غم میں ڈوبا ہوا ہے تو ہیں جمعرات کو اناؤ میں عدالت جارہی ایک ریپ متأثرہ کو شرپسند عناصر کی جانب سے علی الصبح پٹرول ڈال کر جلا دینے کے واقعہ نے پورے ریاست کو ہلا دیا ہے۔
پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ ریپ متأثرہ کو انصاف دلانا تو دور انصاف ہونے تک ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی یوگی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سدھاکر نے مزید کہا کہ اجتماعی عصمت دری کے نامزد ملزمین کی جانب سے انصاف کے لئے قانونی لڑائی لڑنے والی متأثرہ کو جلاکر مارڈالنے کی کوشش اس کی تازہ مثال ہے۔
سی پی آئی (ایم ایل) لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں زانیوں، ملزموں کے حوصلے بلند ہیں اور ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ اعدادوشمار اس کے گواہ ہیں۔ اناؤ کے اس تازہ واقعہ سے سمجھا جاسکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کس قدر بے خوف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنبھل کی نابالغ متأثرہ نے جہاں دم توڑ دیا وہیں اناؤ کی 23 سالہ متأثرہ زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے۔ریاستی سکریٹری نے کہا کہ یہ حادثات خواتین کی سیکورٹی کے لئے ڈینگین مارنے والی یوگی حکومت اور بیٹی بچاؤ۔بیٹی پڑھاؤ کے کھولے نعروں کی قلعی کھولتے ہیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
