بہار میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر: تیجسوی یادو

تجسوی نے ٹوئٹ کیا کہ ریاست میں جرائم اور بدعنوانی کا یہ ایک نادر واقعہ ہے جہاں نتیش جی کے ایک چیف انجینئر نے اپنے ہی گھر میں ٹھیکیدار سے 15 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر زندہ جلا دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایم ایل اے تیجسوی پرساد یادو نے گوپال گنج ضلع میں چیف انجینئر کی رہائش گاہ پر ٹھیکیدار کو زندہ جلائے جانے کے معاملے میں نتیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جرائم اور بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔

تجسوی یادو نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ریاست میں جرائم اور بدعنوانی کا یہ ایک نادر واقعہ ہے جہاں نتیش جی کے ایک چیف انجینئر نے اپنے ہی گھر میں ٹھیکیدار سے 15 لاکھ روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا اور نہیں دینے پر زندہ جلا دیا۔ ہمت ہے کہ کسی میں جو وزیراعلی نتیش کمار سے اس معاملے پر سوال پوچھ سکے۔‘‘


اپوزیشن لیڈرکا کہنا ہے کہ ’’بہار میں روز قتل، آبروریزی اور لوٹ پاٹ کی تھوک میں خبروں کا یہ عالم ہے کہ ہر مجرم کا گھناؤنا عمل اب عام اور فطری بن گیا ہے۔ افسرشاہی کا دبدبہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ بابو لوگ اب کھلے عام ’ریڈ کارڈ‘ لگا کر گڈ گورننگ کے حق کی طرح چھاتی ٹھوک کر رشو ت اور کمیشن وصول کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Aug 2019, 9:10 PM