آئی این ایکس میڈیا کیس: ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک
عدالت نے اس معاملے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک کی مدت بڑھا دی اور سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

سینئر کانگریس لیڈر پی چدامبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدامبرم کی آئی این ایکس میڈیا کیس میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عرضی پر پیر کے روز دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس معاملے میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک کی مدت بڑھا دی اور سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔
جسٹس مکتا گپتا نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی سی بی آئی کی عرضي پر سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔
سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ کے 5 مارچ 2021 کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، جس میں ایجنسی کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ملزمان اور ان کے وکیل کو ٹرائل کورٹ کے ذریعہ گودام میں رکھے گئےدستاویزات کا معائنہ کرنے کی اجازت دے۔ جج گپتا نے ایجنسی کے وکیل سے کہا کہ وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرے۔
عدالت کی سنگل بنچ نے معاملے میں عبوری حکم جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو 27 اگست تک ملتوی کردیا۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
