بی جے پی اقتدار میں تھانے اور تحصیل بنے بدعنوانی کے اڈے: اکھلیش

بی جے پی کا ایجنڈا سماج کو تقسیم کر کے اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے اور عوام اس سچائی سے پوری طرح سے آگاہ ہیں۔ بی جے پی کی جھوٹ کی بیل اب سر چڑھنے والی نہیں ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اترپردیش میں یوگی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے سماجو ادی پارٹی کےسربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں تھانے، تحصیل،کلکٹریٹ سب بدعنوانی کے اڈے بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی زیرو ٹالیرنس پالیسی محض دکھاوا ہے۔ اقتدار تحفظ میں انتظامیہ معصوموں، غریبوں کو ہراساں کرنے میں لگ گیا ہے۔ کسانوں پر بلڈوزر چل رہا ہے۔ جھوٹ کے سہارے سبھی حصولیابیاں شمار کرائی جارہی ہیں۔


یادو نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں دعوؤں کا فریبی تاج محل تیار کرنے کا کوئی حساب نہیں ہے۔ اترپردیش میں بی جے پی کی سابقہ حکومت میں پانچ لاکھ نوکریاں دئیے جانے کا دعوی کیا گیا تھا جس کا ڈاٹا آج تک عام نہیں کیا گیا کہ کس کو کہاں نوکری ملی۔ اب بی جےپی حکومت 100دن میں دس ہزار نوکریاں دینے کا دعوی کررہی ہے۔ ان کے قول و فعل کو سبھی نے دیکھا ہے۔ بی جے پی حکومت کے کئی اعلانات محض جھانسہ ہیں۔ نوجوانوں کونوکری ، روزگار کے تئیں بی جے پی حکومت پوری طرح بے حس ہے۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان خودکشی کرنے کو مجبور ہیں۔

ایس پی صدر نے کہا کہ میرٹھ میں بی جے پی لیڈر کے غنڈوں کے ذریعہ ایک غریب ویج بریانی بیچنے والے کی لاچاری کا فائدہ اٹھاکر اس کی روزی۔ روٹی کو تہس نہس کردینا بی جےپی حکومت کے جنگل راج کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشوا س کے نعرے سے لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر بی جے پی قیادت کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ اترپردیش میں نفرت پھیلا کر کیوں مظالم کو بے لگام کررکھا ہے۔


بی جے پی کا ایجنڈا سماج کو تقسیم کر کے اپنا سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔ عوام اس کی سچائی سے پوری طرح سے آگاہ ہیں۔ بی جے پی کی جھوٹ کی بیل اب سر چڑھنے والی نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔