کورونا وائرس: دہلی میں مزدوروں کو پنشن اور مفت راشن دینے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ کیجریوال نے بزرگ شہریوں سے گھر میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے حساس گروپ کے طور پر آپ کا خصوصی بچاؤ کرنے اور آپ کو انفیکشن سے بچانے کی ضرورت ہے۔

اروند کیجریوال
اروند کیجریوال
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وائرس (کووڈ-19) کا انفیکشن پھیلنے سے بچنے کے لئے دہلی حکومت 7 اپریل تک ساڑھے آٹھ لاکھ لوگوں کو پنشن دے گی جبکہ 72 لاکھ لوگوں کو پہلے سے طے شدہ راشن سے 50 فیصد سے زیادہ مفت راشن دے گی۔ کیجریوال حکومت نے یومیہ اور دہاڑی مزدوروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سبھی رین بسیروں پر دن اور رات کا کھانا مفت دستیاب کرانے کا بھی انتظام کیا ہے۔

وزیر اعلی نے بزرگ اور سینئر شہریوں سے ہفتہ کو پھر سے گھر میں رہنے کی اپیل کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے حساس گروپ کے طور پر آپ کا خصوصی بچاؤ کرنے اور آپ کو انفیکشن سے بچانے کی ضرورت ہے۔ سینئر شہریوں سے کچھ وقت کے لئے صبح اور شام ٹہلنے جانے سے پرہیز کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے خود کو کوارنٹائن کرنے کے لئے کسی ہوٹل کو چنا، ان لوگوں سے جی ایس ٹی نہیں لیا جائے گا۔


واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 258 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے ہفتہ کی صبح بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 258 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 219 مریض ہندوستانی ہیں جبکہ 39 غیر ملکی شہری ہیں۔ اس کے سبب ملک بھر میں چار لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 23 لوگ صحت مند ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔