کورونا وائرس: یوپی میں شبانہ کرفیو کے اوقات میں تبدیلی، اب 11 بجے سے نافذ ہوگا

یوپی میں کورونا وائرس کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر آج سے شبانہ کرفیو رات 11 بجے سے نافذ ہوگا، کورونا کے بحران کے وقت کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ ہوتا تھا

کرفیو، علامتی تصویر یو ین آئی
کرفیو، علامتی تصویر یو ین آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش میں کورونا کے معاملوں میں کمی کے پیش نظر آج سے شبانہ کرفیو (نائٹ کرفیو) کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نئے اوقات کے مطابق اب ریاست میں رات 11 بجے سے کرفیو کا نفاذ ہوگا۔ کورونا بحران کے پیش نظر ابھی تک رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کا نفاذ رہتا تھا۔

خیال رہے کہ نائٹ کرفیو کے دوران ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوتی ہے۔ جب کسی صوبہ میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے تو وائرس کو روکنے اور عوام میں بیداری لانے کے مقصد سے کرفیو نافذ کیا جاتا ہے۔ اب یوپی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ آنے کے پیش نظر حکومت نے نائٹ کرفیو کے وقت کو دو گھنٹے محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔


تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق یوپی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 375 مریض لکھنؤ میں پائے گئے ہیں۔ جبکہ گوتم بدھ نگر میں 125، لکھیم پور کھیری میں 92، ورانسی میں 80 اور جھانسی میں 79 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ریاست میں سب سے زیادہ فعال کیسز 2721 بھی لکھنؤ میں ہیں۔ اس کے علاوہ کانپور شہر میں 1921، الہ آباد میں 1103 اور میرٹھ میں 930 مریض زیر علاج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔