کورونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 38792 نئے معاملے، 624 مریض فوت

گزشتہ روز 37 لاکھ 14 ہزار 441 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 76 لاکھ 97 ہزار 935 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وائرس کے 38792 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.28 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثنا منگل کو 37 لاکھ 14 ہزار 441 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 38 کروڑ 76 لاکھ 97 ہزار 935 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 38792 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ نو لاکھ 46 ہزار 74 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران ملک میں 41 ہزار مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ ایک لاکھ چار ہزار 720 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز2832 سے گھٹ کر چار لاکھ 29 ہزار 946 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 624 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ 11 ہزار 408 ہوچکی ہے۔


ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.40 فیصد، شفایابی کی شرح 97.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.33 ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسزکی تعداد 3931 گھٹ کر مجموعی 107691 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں 10978 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا وائرس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد 5938734 ہوگئی ہے، جبکہ 196 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 126220 ہوچکی ہے۔

ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3749 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 111578 رہ گئی ہے اور 11447 مریضوں کی شفایابی سے ریاست میں موذی کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 2946870 ہوگئی ہے، جب کہ مزید 124 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14810 ہوگئی ہے۔ ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 624 سے گھٹ کر 34257 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 48 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 35947 اور ریاست میں اب تک 2804396 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔


ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 601 سے گھٹ کر 31218 رہ گئے ہیں اور مزید 48 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 33502 اور اب تک ریاست میں 2459223 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 26710 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1887236 جبکہ 13042 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 340 سے گھٹ کر 14191 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن سے مجموعی طور پر 17944 افراد ہلاک اور اب تک 1481742 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 84 سے گھٹ کر 10064 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3738 افراد ہلاک اور اس ریاست میں 619344 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 367 سے گھٹ کر 4150 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 980933 افراد کووڈ- 19 سے شفایاب، جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13482 ہوچکی ہے۔


ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 67 سے گھٹ کر 1427 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 580195 ہوگئی ہے، جبکہ 16199 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 82 سے گھٹ کر 719 رہ گئے ہیں اور اب تک 10074 افراد لقمہ اجل جبکہ 813512 مریض اس ریاست میں شفایاب ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */