کورونا ٹیکہ کاری مہم: ملک کے شہریوں کو 217.26 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 26 لاکھ 27 ہزار 951 ویکسین دی جا چکی ہیں

ٹیکہ کاری / یو این آئی
ٹیکہ کاری / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 217.26 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کے روز بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 26 لاکھ 27 ہزار 951 ویکسین دی جا چکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5383 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 281 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔


وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 6424 لوگوں نے اس وبا سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 695 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 26 ہزار 187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل89 کروڑ 30 لاکھ 48 ہزار 257 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔