کورونا سے ملک کو ’خود کفیل‘ بننے کا موقع حاصل ہوا: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے صدرکے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور یہ تبدیلی کیسی ہوگی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دو عالمی جنگوں سے لرز اٹھنے کے بعد جس طرح دنیا میں امن کی نئی سوچ پیدا ہوئی، اسی طرح کورونا سے سہمی دنیا میں بھی ایک تبدیلی ناگزیر ہے، اس لئے دنیا میں مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ہندوستان کو کورونا سے ’خود کفیل‘ بنانے کا موقع ملا۔

پی ایم مودی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے بدھ کے روز لوک سبھا میں کہا کہ کورونا کے بعد دنیا کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور یہ تبدیلی کیسی ہوگی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ لیکن تبدیلی آئے گی اور ہندوستان اس تبدیلی میں خاموش نہیں رہ سکتا۔


انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر آنے والی تبدیلی کے اس ماحول میں ہندوستان کو اپنی مضبوط موجودگی ظاہر کرنی ہوگی۔ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہوگی کہ آبادی کی بنیاد پر ہم دنیا میں مضبوط ہیں، لیکن ہم صرف آبادی کی بنیاد پر عالمی سطح پر اپنی طاقت کا مظاہرہ نہیں کرسکتے ہیں، لہذا دنیا کے سامنے اپنی مضبوط موجودگی درج کرانے کے لئے ہمیں ایک خود کفیل ہندوستان بننا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خود کفیل ہندوستان کا اصول کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت نے نہیں دیا ہے، بلکہ یہ اصول ہمیں ’سروے بھونتو سکھینا‘ کی سوچ سے ملا ہے، دنیا میں سب خوشحال رہیں یہ اصول ہمیں ہمارے ویدوں اور اپنشیدوں سے ملا ہے اور ہمارے فخر کا یہ احساس آج ہمارے لئے خود خود کفیل بننے کے کام آرہا ہے اور فارمیسی میں ہم دنیا کے سب سے آگے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔