سی او پی 28 اجلاس: ’وَن ارتھ، وَن فیملی، وَن فیوچر پر ہمارا زور‘، دبئی میں پی ایم مودی کا خطاب

پی ایم مودی نے اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی اجلاس میں کہا کہ ’’سب سے پہلے میں ماحولیاتی انصاف، ماحولیاتی فائنانس اور گرین کریڈٹ جیسے ایشوز پر مستقل حمایت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سی او پی 28 میں پہنچے پی ایم مودی، تصویر @narendramodi</p></div>

سی او پی 28 میں پہنچے پی ایم مودی، تصویر @narendramodi

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم دسمبر کو اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تجویز رکھی کہ آئندہ ہونے والے اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی اجلاس کا انعقاد ہندوستان میں ہو۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج میں اس اسٹیج سے سی او پی 33 کو 2028 میں ہندوستان میں منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہوں۔‘‘

دراصل دبئی میں سی او پی 28 اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ہندوستان نے اکولوجی اور معیشت کے درمیان بہترین توازن بنا کر دنیا کے سامنے ترقی کا ایک ماڈل پیش کیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’سب سے پہلے میں ماحولیاتی انصاف، ماحولیاتی فائنانس اور گرین کریڈٹ جیسے ایشوز پر آپ کی مستقل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ اس دوران پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ ’’وَن اَرتھ، وَن فیملی، وَن فیوچر (ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل) کو لے کر سبھی کی شراکت داری ضروری ہے۔‘‘


وزیر اعظم مودی نے کاربن کے اخراج سے متعلق ہندوستان کے حالات پر بھی اپنی روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ آج ہندوستان نے دنیا کے سامنے اکولوجی اور معیشت کے درمیان توازن کی ایک بہترین مثال پیش کی ہے۔ ہندوستان میں دنیا کی 17 فیصد آبادی رہتی ہے۔ اس کے باوجود عالمی کاربن اخراج میں اس کا تعاون 4 فیصد سے کم ہے۔ ہندوستان دنیا کی ان کچھ معیشتوں میں سے ایک ہے جو این ڈی سی ٹارگیٹس کو پورا کرنے کی راہ پر ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم کا ساتھ ہی یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہندوستان کا ہدف 2030 تک اخراج میں 45 فیصد کی کمی لانا ہے۔ ہم نے نان-فاسل فیوئل کی حصہ داری کو 50 فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم 2070 تک نیٹ زیرو کے اپنے ہدف کی طرف بھی آگے بڑھتے رہیں گے۔‘‘

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں عزم لینا ہوگا کہ انرجی ٹرانزیکشن ہو، لیکن اس کے لیے ہمیں اینوویٹو ہونا ہوگا۔ ہمیں یہ بھی عزم کرنا ہوگا کہ اینوویٹو ٹیکنالوجی کی لگاتار ترقی کریں اور اپنے مفادات سے اوپر اٹھ کر دوسرے ممالک کو ٹیکنالوجی منتقل کریں۔


اس سے قبل وزیر اعظم مودی اعلیٰ سطحی اجلاس میں حصہ لینے کے لیے جمعرات (30 نومبر) کی شب متحدہ عرب امارات پہنچے۔ وہاں ہندوستانی مہاجروں نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔