آبادی پر کنٹرول ضروری، ملک میں یکساں سول کوڈ نافذ کیا جائے: رام دیو

رام دیو نے کہا کہ آئین کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر نے خود بھی یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کو متحد رکھنے کے لیے اس سلسلے میں پہل کرنی چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اڈوپی: یوگ گرو بابا رام دیو نے مودی حکوت سے گئو کشی پر مکمل پابندی عائد کرنے اور ملک میں یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ دنوں کے یوگ کیمپ کے تحت منعقد سنت اجلاس سے منگل کی دیر رات خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کے لیے مرکز پر دباؤ بنانے کے مقصد سے ایک مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ملک کے عوام کو بیدار ہونے اور یکساں سول کوڈ کی اہمیت کو محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

بابا رام دیو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آئین کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکر نے خود بھی یونیفارم سول کوڈ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کو متحد رکھنے کے لیے اس سلسلے میں پہل کرنی چاہیے۔


رام دیو نے کہا کہ آئندہ 50 برسوں میں ملک کی تعداد کسی بھی قیمت پر 150 کروڑ عبور نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ہم اس سے زیادہ افراد کی ضرورتیں پوری کرنے کے اہل یا تیار نہیں ہیں۔ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب حکومت آبادی پر قابو پانے کے لیے کوئی قانون بنائے گی۔

بابا رام دیو نے گئو کشی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو گوشت خور ہیں ان کے پاس متبادل کی کمی نہیں ہے اور وہ کوئی دوسرا گوشت بھی کھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم سماج کو گئو کشی کی مخالفت کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔