کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں جاری...تصویری جھلکیاں
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ مہاراشٹر کے ناندیڑ سے گزر رہی ہے۔ دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی یاترا کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔ بچے، بزرگ، مرد اور خواتین راہل گاندھی سے ملاقات کے لئے بےتاب ہیں
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ مہاراشٹر کے ناندیڑ سے گزر رہی ہے۔ دوسری ریاستوں کی طرح یہاں بھی یاترا کا پرتپاک استقبال کیا جا رہا ہے۔ بچے، بزرگ، مرد اور خواتین راہل گاندھی سے ملاقات کے لئے بےتاب ہیں۔ مہاراشٹر میں اس یاترا کا آج تیسرا دن ہے۔ آج ناندیڑ کے بلولی سے یاترا کا آغاز ہوا اور نائیگاؤں میں آج کی یاترا کا اختتام ہوگا۔

گزشتہ روز یاترا کے دوسرے دن ٹاکلی-ناندیڑ روڈ پر لوگوں کا جم غفیر امنڈ پڑا تھا۔ روڈپر 4 سے 5 کلومیٹر تک لوگوں اور گاڑیوں کی طویل قطار نظر آئی۔ اس یاترا میں کانگریس کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ بچوں، نوجوانوں اور ان کے والدین بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔


پد یاترا منگل 8 نومبر کو صبح 8.30 بجے ونالی گوردوارہ سے شروع ہوئی۔ یاترا میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ وجرگا پہنچنے کے بعد یاترا میں شامل لوگوں نے صبح 9.30 بجے آرام کیا۔ ایک بار پھر یہ یاترا شام چار بجے بڑے دھوم دھام سے کھتگاؤں پھاٹا سے شروع ہوئی۔









قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
