’کانگریس مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کی پول کھولے گی‘

مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا شعبہ کی صدر شوبھا اوجھا نے کہا ہے کہ ریاست میں زیادہ بارش کی وجہ سے ہوئے فصلوں کے نقصان کے باوجود مرکزی حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
i

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا شعبہ کی صدر شوبھا اوجھا نے کہا ہے کہ ریاست میں زیادہ بارش کی وجہ سے ہوئے فصلوں کے نقصان کے باوجود مرکزی حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ امتیازی سلوک کررہی ہے۔

کانگریس کی جانب سے جاری ریلیز کے مطابق اوجھا نے کہا ہے کہ زیادہ بارش کی وجہ سے ریاست میں ہوئے فصلوں کے نقصان کے باوجود مرکزی حکومت کے ذریعہ مدھیہ پردیش کےساتھ امتیازی سلوک کا رویہ اپناتے ہوئے اسے کوئی امداد نہیں دیئے جانے اور اس سنگین معاملے میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کی خاموشی کے سلسلے میں کانگریس پارٹی مدھیہ دپریش کے ہر ضلع میں پورے معاملے کی سچائی سے عوام کو باخبر کرے گی۔


انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں 3 نومبر کو مدھیہ پردیش کے ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر کانگریس ترجمان و شہر ضلع صدر بی جے پی کے قیادت والی مرکزی حکومت کے امتیازی رویہ کی پالیسی کی پول کھولے گی۔ اسی سلسلے میں 4 نومبر کو ہر ضلع ہیڈکوارٹر پر کانگریس مظاہرہ کرنے کے ساتھ ہی اس مسئلہ سے متعلق صدر کے نام میمورنڈم ضلع کلکٹروں کو سونپیں گے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔