کانگریس سی وی سی جائے گی، جیٹلی جی جھوٹ نہ بول کر جے پی سی سے جانچ کرائیں:راہل

وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ رافیل ڈیل میں کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا اس پر راہل گاندھی نے ان کو جواب دیا ہے کہ جھوٹ نہ بول کر حکومت اس معاملہ کی جے پی سی سے جانچ کرائے۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کانگریس کے سینئر رہنماؤں کا ایک وفد رافیل لڑاکو جہاز سودے میں مبینہ بدعنوانی کی آزادانہ جانچ کرانے کی مانگ کو لے کر سینٹرل وجیلینس کمیشن (سی وی سی) سے ملے گا۔ گزشتہ ہفتہ کانگریس نے سی اے جی سے اس مدے پر ملاقات کی تھی۔ کانگریس نے سی اے جی سے اس سودے میں مبینہ دھاندلیوں پر ایک رپورٹ تیار کرنے اور اس رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔

رافیل سودے پر جاری اس لڑائی میں ایک مرتبہ پھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اس سودے میں کوئی گھوٹالہ نہیں ہوا ہے۔ ارون جیٹلی کے اس دفاع کا جواب دیتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے ارون جیٹلی سے کہا ہے کہ وہ جھو ٹ نہ بول کر اس سارے معاملہ کی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ) سے جانچ کروائیں۔

کانگریس سی وی سی سے مطالبہ کرے گی کہ اس تعلق سے بدعنوانی کا معاملہ درج کرے۔ رافیل مدے پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے کانگریس نے اتوار کو الزام لگایا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے کے لئے اٹھائے گئے حلف کی پامالی کی ہے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے اب وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر اعظم ’جھوٹ بولنا بند کریں‘۔ اس کے ساتھ کانگریس صدر راہل گاندھی نے سچائی سامنے لانے کے لئے جے پی سی سے جانچ کرانے پر بھی زور دیا ہے۔

اسی بحث کے دوران کانگریس کے سینئر رہنما آنند شرما نے اس معاملہ کو اس صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا ہے اور کہا ہے کہ ارون جیٹلی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Sep 2018, 10:49 AM