کنگنا کے سامنے کانگریس کے وکرمادتیہ، ہماچل میں ہوگا دلچسپ مقابلہ

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے 16 امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ گجرات اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 5 امیدواروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے ہفتہ یعنی 13 اپریل کو امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی۔ آنند پور صاحب کے ایم پی منیش تیواری کی سیٹ بدلتے ہوئے کانگریس نے انہیں چنڈی گڑھ سے ٹکٹ دیا ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت کے سامنے ہماچل کے سابق سی ایم ویربھدرا سنگھ کے بیٹے اور کانگریس ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کو منڈی لوک سبھا سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ ساتھ ہی ونود سلطان پوری کو شملہ سے اور پاریش دھانانی کو راجکوٹ سے ٹکٹ ملا ہے۔ کانگریس کی اس فہرست میں چار ریاستوں سے 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں گجرات کے لیے 4، ہماچل پردیش کے 2، چندی گڑھ کے لیے 1 اور اڈیشہ کے لیے 9 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔


کانگریس نے گجرات کی مہسانہ سیٹ سے رام جی ٹھاکور (پالوی) کو امیدوار بنایا ہے۔ راجکوٹ سیٹ سے پاریش بھائی دھانانی، احمد آباد ایسٹ سے ہمت سنگھ پٹیل اور نوساری سیٹ سے نیسادھ دیسائی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس نے ہماچل پردیش کے لیے حالیہ فہرست میں دو امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ہماچل کی منڈی سیٹ سے بی جے پی کی کنگنا رناوت کے خلاف وکرمادتیہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان کا نام پہلے ہی زیر بحث تھا اور ان کی والدہ اور ریاستی صدر پرتیبھا سنگھ نے بھی اس کا اعلان کیا تھا۔ ونود سلطان پوری کو ریاست کی شملہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔


کانگریس نے اوڈیشہ کے لیے 9 امیدوار کھڑے کیے ہیں، جن میں بالاسور سیٹ سے شری کانت کمار جھا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کیونجھر ایس ٹی سیٹ سے موہن ہیمبرم، بھدرک سیٹ سے اننت پرساد سیٹھی اور جاج پور سیٹ سے آنچل داس کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ڈھینکنال سیٹ سے سشمیتا بہیرا، کیندر پاڑا سیٹ سے سدھارتھ سواروم داس، جگت سنگھ پور سیٹ سے رویندر کمار سیٹھی، پوری سے سچریتا موہنتی اور بھونیشور سیٹ سے یاسر نواز انتخابی میدان میں اترے ہیں۔

کانگریس کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ فہرست میں گجرات ضمنی انتخابات کے لیے پانچ امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پارٹی نے وجاپور سیٹ سے دنیش بھائی تلسی داس پٹیل، پوربندر سے راجو بھائی بھیمن بھائی اوڈیدرا، ماناودر سے ہری بھائی گووند بھائی کانساگرا، کھمبھاٹ سیٹ سے مہندر سنگھ ہری سنگھ پرمار اور واگھودیا سیٹ سے کنو بھائی پوجا بھائی گوہل کو امیدوار بنایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔