نہرو کے بستر پر ان کا محافظ سو گیا تو انہوں نے کیا کیا؟ پرینکا نے سنائی دلچسپ کہانی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جواہر لال نہرو سے متعلق ایک واقعہ کو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے لکھا کہ ’’میرے پرنانا کے بارے میں میری پسندیدہ یاد داشت وہ ہے جب وہ صبح 3 بجے...۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آج 130واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے پرنانا جواہر لال نہرو کو ان کی 130ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی کہانی شیئر کی ہے۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کس طرح ملک کے پہلے وزیر اعظم نے ایک بار اپنے سیکورٹی گارڈ کو اپنے بستر پر سونے کی اجازت دی تھی اور خود پاس میں رکھی کرسی پر سو گئے تھے۔ پرینکا گاندھی نے نہرو کی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔


پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پنڈت نہرو اور سیکورٹی گارڈ سے متعلق کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میرے پرنانا کے بارے میں میری پسندیدہ یادداشت وہ ہے جب وہ صبح 3 بجے کام سے لوٹے اور دیکھا کہ ان کے بستر پر ان کا باڈی گارڈ سو رہا ہے۔ انھوں نے (نہرو نے) گارڈ کو کمبل اوڑھایا اور خود بغل کی کرسی پر سو گئے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Nov 2019, 4:11 PM