کانگریس نے لکھنؤ سے صدف جعفر اور اناؤ سے ریپ متاثرہ کی والدہ کو بنایا امیدوار، پرینکا گاندھی نے جاری کی پہلی فہرست

پرینکا گاندھی / ٹوئٹر
پرینکا گاندھی / ٹوئٹر
user

قومی آوازبیورو

13 Jan 2022, 12:53 PM

کانگریس نے لکھنؤ سے صدف جعفر اور اناؤ سے نربھیا کی والدہ آشا سنگھ کو بنایا امیدوار، پرینکا گاندھی نے جاری کی پہلی فہرست

کانگریس کی پہلی فہرست میں جن خواتین کو امیدوار بنایا گیا ہے ان میں ریپ کی متاثرہ اناؤ کی لڑکی کی والدہ آشا سنگھ کا نام بھی شامل ہے، انہیں اناؤ سے ہی امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجی کارکن صدر جعفر کو لکھنؤ سینٹرل سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ صدر جعفر کو سی اے اے مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کر لیا گیا تھا۔

13 Jan 2022, 12:13 PM

کانگریس کی پہلی فہرست میں شامل 50 خواتین کے نام

کانگریس نے جن خواتین کو امیدوار بنایا ہے وہ ہیں:

نگینہ سے ہینریٹا راجیو سنگھ، نہٹور سے میناکشی سنگھ، سنبھل سے ندا احمد، ہستناپور سے ارچنا گوتم، کٹھور ببیتا گوجر، گڑھ مکتیشور سے آبھا چودھری، نوئیڈا سے پنکھوڑی پاٹھک، اعتماد پور سے شیوانی سنگھ بگھیل، باہ سے منوج دیکشت، ٹونڈلا سے یوگیش دیواکر، شکوہ آباد سے ششی شرما، سرسا گنج سے پرتیما پال، ایٹا سے گونجن مشرا، مین پوری سے ونیتا شاکیہ، کرہل سے گیانوتی دیوی، بسولی سے پرگیہ یشودا، بدایوں سے رجنی سنگھ، بہیڑی سے سنتوش بھارتی، بریلی کینٹ سے سپریا ایرن، جلال آباد سے گرمیت کور، پوایا سے انوج کماری، شاہجہانپور سے پونم پانڈے، محمدی رتو سنگھ، سیتا پور سے ثمینہ شفیق، بانگر مؤ سے آر کے باجپئی، موہن سے مدھو راوت، اناؤ سے آشا سنگھ، لکھنؤ سینٹرل سے صدف جعفر، موہن لال گنج سے ممتا چودھری، قاضی پور سے نکلیش سروج، فرخ آباد سے لوئس خورشید، اوریا سے سریتا دوہرے، بلہور سے اوشا رانی کوری، کالپی سے اوما کانتی، اوریی سے اورملا سونکر کھابری، مانک پور سے رنجنا بھارتی لال پانڈے، رام پور خاص سے ارادھنا مشرا مونا، بابا گنج سے بینا رانی، پھاپھامؤ سے درگیش پانڈے، الہ آباد ساؤتھ سے الپنا نشاد، بارہ سے منجو سنت، دریا آباد سے چترا ورما، حیدر گڑھ سے نرملا چودھری، گونڈا سے رما کشیپ، ڈومریا گنج سے کانتی پانڈے، ہریا سے لبونی سنگھ، کھجنی سے رجنی دیوی، رام پور کارخانہ سے شہلا الہاری، سامری سے رانا خاتون اور میھنگر سے نرملا بھارتی۔

13 Jan 2022, 11:55 AM

کانگریس نے امیدواروں کی تاریخی فہرست جاری کی: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوپی اسمبلی انتخابات کی پارٹی کی اپنی امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ جدوجہد کرنے والے اور ایسے امیدوار ہوں جو سیاست میں تبدیلی لا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں 40 فیصد خواتین اور 40 فیصد نوجوان شامل ہیں، امید ہیں کہ ہم ان امیدواروں کے ذریعے نئی طرح کی سیاست کی شروعات کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جو خواتین ہیں ان میں سے کچھ صحافی ہیں، ایک اداکارہ بھی ہیں، کچھ جدوجہد کرنے والی خواتین ہیں، ہماری ایک ضلع صدر بھی ہیں، کچھ ایسی خواتین بھی ہیں جنہوں نے کافی ظلم برداشت کیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسی خواتین جو سماجی خدمت گار ہیں اور اپنی علاقہ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں، انہیں بھی ہم نے موقع دیا ہے۔


13 Jan 2022, 11:44 AM

یوپی انتخابات کے لئے کانگریس کی 125 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری، 50 خواتین شامل

اتر پردیش میں آئندہ انتخابات کے حوالہ کانگریس کی پریس کانفرنس کے دوران امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی گئی ہے۔ پرینکا گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی فہرست میں 40 فیصد خاتون اور 40 فیصد نوجوان امیدوار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فہرست ہے، جس میں مختلف شعبہ حیات میں جدوجہد کرنے والی خواتین شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔