’مودی نے سوامی ناتھن کمیٹی کو جملہ ناتھن کمیٹی بنا دیا‘

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

17 Mar 2018, 7:22 PM

’مودی نے سوامی ناتھن کمیٹی کو جملہ ناتھن کمیٹی بنا دیا‘

کانگریس پلینری اجلاس میں کانگریس کے ترجمان اور ہریانہ سے وابستہ رندیپ سرجے والا نے کسانوں اور سوامی ناتھن کمیٹی کے مدے پر مودی حکومت کے خلاف حملہ بولا ہے۔ سرجے والا نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کا حق چھین لیا اور سوامی ناتھن کمیٹی کو جملہ ناتھن کمیٹی میں تبدیل کر دیا۔

رندیپ سرجے والا نے کہا ’’میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب نیرو مودی، میہل چوکسی، وجے مالیا اور جتن مہتا ملک کا پیسہ لے کر بھاگ گئے تو کیا اس سے بازار پر اثر نہیں پڑا! کیا صرف بازار پر تبھی اثر پڑتا ہے جب کسان منیمم سپورٹ پرائز مانگتے ہیں!‘‘ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ملک کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے تو وہ ملک کی موجودہ مودی حکومت ہے۔

17 Mar 2018, 6:35 PM

’بی جے پی نے فصل بیمے کے نام پر کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا‘

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کی طرف سے پیش کی گئی زرعی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے شروع کی گئی فصل بیمہ اسکیم نے کسانوں کے بجائے نجی بیمہ کمپنیوں کو بھاری فائدہ پہنچایا ہے۔ اس کے ذریعہ بیمہ پریمیم کے نام پر کسانوں سے بغیر پوچھے ہی ان کے بینک کھاتوں سے پیسے کاٹے جا رہے ہیں۔

17 Mar 2018, 6:29 PM

کیپٹن امریندر کی طرف سے زرعی قرارداد پیش

پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کی طرف سے پیش کی گئی زرعی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ’’بی جے پی کا کسان مخالف رویہ اسی بات سے اجاگر ہوتا ہے کہ این ڈی اے کی گزشتہ اور موجودہ حکومت میں زرعی میدان کی شرح ترقی منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کے مقابلے میں نصف رہ گئی ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/just_anuja">@just_anuja</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@just_anuja

17 Mar 2018, 3:08 PM

کانگریس کا پلینری اجلاس، دیکھیں ویڈیو:

سونیا گاندھی نے اپنے خطاب میں کہا ’’کانگریس صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ہمیشہ سے ایک تحریک رہی ہے۔ 133 سالوں سے تحریک کا جز اس لئے ہے کیوں کہ اس میں ہندوستان کی ثقافت دکھائی دیتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس ایک ایسی پارٹی بنے جو لوگوں کی امیدوں کی عکاسی کرے۔ میری خواہش ہے کہ آئندہ ہونے والے کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار مظاہرہ کرے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’مجھے دو عشروں تک کانگریس صدر رہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی تھی لیکن حالات نے مجھے اس میں آنے کے لئے راغب کیا۔ مجھے جب یہ احساس ہوا کہ پارٹی کمزور ہو رہی ہے اور ہمارے بنیادی اصول خطرے میں ہیں تب کانگریس کے لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کی قیادت کو سنبھالا۔‘‘

سونیا گاندھی نے مزید کہا ’’آپ میں سے ایک ایک شخص کی خیرسگالی، سمجھ، محنت نے مجھے طاقت دی آج میں جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو یاد آتا ہے کہ ہماری پارٹی نے لوگوں کا بھروسہ جیتنے کے لئے کتنی محنت کی۔ 1998 سے 2004 کے بیچ ہم نے ایک ایک قدم بڑھا کر پارٹی کی متعدد ریاستوں میں حکومتیں بنائیں۔‘‘

سونیا نے کہا ’’بدلتی سیاسی صورت حال میں ہم نے یکساں نظریات والے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور 2004 میں وہ منزل حاصل کی جو لوگوں کے لئے ناقابل یقین تھی۔ ہم نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔ یہی وجہ ہے 2009 میں بھی ہمیں کامیابی حاصل ہوئی۔‘‘

انہوں نے کہا ’’ ہم نے اقتصادی میدان میں منموہن سنگھ کی قیادت میں تاریخی قدم اٹھائے اور قانون بنائے گئے۔ منریگا، جنگلات حقوق قانون، تحفظ غذا کا قانون اور اطلاعات کا قانون جیسے کئی قانون ہم نے لاگو کئے۔ ان قوانین سے کروڑوں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں بدلاؤ آیا۔‘‘

انہوں نے کہا ’’یو پی اے نے جو قوانین منظور کئے تھے این ڈی اے حکومت انہیں کمزور کرنے میں مصروف ہے۔ 4 سال میں کانگریس کو تباہ کرنے کے لئے مغرور اور اقتدار کے نشہ میں چور حکومت نے کوئی کثر باقی نہیں رکھی۔ ہر طرح کے حربے اختیار کئے گئے۔ لیکن اقتدار کے غرور کے آگے نہ تو کبھی کانگریس جھکی ہے اور نہ ہی کبھی جھکے گی۔ ‘‘

17 Mar 2018, 3:06 PM

سیاست میں میڈیا کے کردار پر مباحثہ

کانگریس پلینری اجلاس کے دوران سیاست میں میڈیا کے کردار پرایک ’پینل ڈسکسن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مباحثہ کی نظامت سینئر صحافی کمار کیتکر نے کی۔ مباحثہ میں کانگریس آئی ٹی سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا، سابق مرکزی وزیر کپل سبل، خاتون کانگریس کی سربراہ سشمتا دیو، ترجمان پرینکا چترویدی، سینئر صحافی مرنال پانڈے اور راجیو گوڈا نے حصہ لیا۔


17 Mar 2018, 3:01 PM

کانگریس پلینری اجلاس میں آگے کا پروگرام

2.00 بجے۔ ’سچ کی طاقت‘ کے عنوان پر مباحثہ

3.00 بجے۔ سونیا گاندھی کا خطاب۔

3.30 بجے۔ کیپٹن امریندر سنگھ زرعی قرارداد پیش کریں گے۔

6.00 بجے۔ ’مشترکہ مستقبل‘ پر مباحثہ۔

17 Mar 2018, 2:26 PM

سیاسی قرارداد منظور

کانگریس کے پلینری اجلاس میں پیش کردہ سیاسی قرارداد کو صوتی ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔ سیاسی قرارداد کی تمام کانگریس ڈیلی گیٹس نے ایک ساتھ حمایت کی۔ جس کے بعد بغیر کسی ترمیم کے قرارداد کو منظور کیا گیا۔ ملکارجن کھڑگے نے پلینری اجلاس میں سیاسی قرارداد کو پیش کیا تھا۔ قرارداد میں الیکشن کمیشن سے اپیل کی گئی ہے کہ بیلیٹ پیپر سے انتخاب کرانے پر غور کیا جائے۔


17 Mar 2018, 12:31 PM

ملک میں آج غصہ پھیلایا جارہا ہے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے 84ویں پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’آج ملک میں غصہ پھیلایا جارہا ہے۔ لوگوں کو بانٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اور ایک دوسرے سے لڑوایا جا رہا ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کو جوڑنے کی بات کی ہے۔ ہاتھ کے نشان کی طاقت سے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ پارٹی نئے طریقہ سے آگے بڑھے گی، نوجوان لوگ پارٹی کو چلائیں گے لیکن سینئر رہنماؤں کو ساتھ لے کر ہی پارٹی آگے بڑھے گے۔‘‘

کانگریس صدر راہل گاندھی نے مزید کہا ’’ملک کو صرف کانگریس ہی راستہ دکھا سکتی ہے۔ جب کسان، مزدور، غریب افراد مودی حکومت کی طرف دیکھتے ہیں تو انہیں راستہ نظر نہیں آتا۔ بی جے پی والے غصے کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ہماری پارٹی پیار سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ملک ہر کسی کا ہے، ہر مذہب کا ہے۔

17 Mar 2018, 2:20 PM

کانگریس کے سیاسی قرارداد کی اہم باتیں

  • ملازمتوں میں کمزور طبقے کے لئے صرف ریزرویشن سے سماجی مساوات اور مواقع کی برابری کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا، محرومین کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ نجی علاقے پر بھی ہے۔
  • ای وی ایم سے ممکنہ چھیڑ چھاڑ کے شبہات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کو پھر سے بیلیٹ پیپر سے انتخاب کرانے پر غور کرنا چاہے۔
  • پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن کا پارٹی حمایت کرتی ہے اور حکومت ایسا کرنے کے لئے بل لے کر آئے۔
  • پارٹي چاہتی ہے کہ حکومت وزیر اعظم کی طرف سے آندھرا پردیش کے لئے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے اور آندھرا پردیش کے حوالہ سے منظور شدہ قانون کو نافذ کرے۔
  • سپریم کورٹ اور حکومت کے درمیان چل رہے تنازعہ کو جلد از جلد دور کیا جائے اور عدلیہ کی اصلاحات پر غور کیا جائے۔
  • یوپی اے سرکا نے جو جنگل حقوق کا قانون 2005 میں منظور کرایا تھا اسے پچھلے 4 سالوں میں مناسب طریقے سے لاگو نہیں کیا گیا۔ کانگریس چاہتی ہے کہ اسے جلد از جلد لاگو کیا جائے۔
  • لوگوں کو اس بات کے لئے نصیحت کرنا کہ وہ کیا پہنیں اور کیا کھائیں قطعی ناقابل قبول ہے۔
  • آر ایس ایس اور بی جے پی نے آزادی کی جنگ میں حصہ نہیں لیا اور وہ اب ان کی وراثت کو سنبھالنا چاہتے ہیں۔ کانگریس سماجی اتحاد، سیکولرزم اور آئینی جمہوریت کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

17 Mar 2018, 1:23 PM

کانگریس پلینری اجلاس کی کچھ خاص تصاویر

17 Mar 2018, 1:12 PM

عوام مودی حکومت کو ہرانے جا رہی ہے: سچن پائلٹ

کانگریس کے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سچن پائلٹ نے کہا کہ ’’جنہوں نے کانگریس مکت بھارت کا نعرہ دیا تھا انہیں 2019 کے انتخابات میں عوام ہرانے جا رہے ہیں۔‘‘


17 Mar 2018, 11:30 AM

کھڑگے نے سیاسی قرار داد پیش کی

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@INCIndia

ملکارجن کھڑے نے سیاسی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ’’وزیر اعظم مودی پوچھتے ہیں کہ کانگریس نے 70 سالوں میں کیا کیا! ہم انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ کانگریس کی سرکاروں نے ملک کی ترقی کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج اناج کے گودام ہیں، اسرو ہے، کمپیوٹر ہے، یہ سب کانگریس کے دور حکومت میں ہوا۔‘‘

انہوں نے کہا جو لوگ اندھے ہیں انہیں ترقی نظر نہیں آئے گی۔ صرف چائے والا ہونے سے کچھ نہیں ہوتا، ملک کے لئے کچھ کرنا بھی پڑتا ہے۔ آج ملک میں ہر کوئی پریشان ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی وقت سے میں منتخب ہو رہا ہوں کیوں کہ کانگریس پارٹی میرا ساتھ دیتی ہے۔ اگر کانگریس کو کوئی ہرا سکتا ہے تو وہ صرف کانگریس ہی ہرا سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہماری پارٹی کے اندر ہی الگ لوگ موجود ہوتے ہیں۔ ایک دوسرے کو ہرانے کی کوشش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ یا پھر وزیر بننے کی سوچتے ہیں۔ ہمیں یہ سب چھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا۔

ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا ’’یو پی کے وزیر اعلیٰ کرناٹک میں تشہیر کر رہے ہیں، لیکن ان سے اپنا گھر نہیں سنبھل رہا۔ کانگریس پارٹی کرناٹک میں حکومت بنائے گی۔ جس طرح بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ گھر گھر جاکر تشہیر کرتے ہیں اسی طرح ہمیں بھی کرنا ہوگا۔‘‘

17 Mar 2018, 11:01 AM

کانگریس نے ہمیشہ ملک کو جوڑنے کی بات کی: راہل

کانگریس کے پلینری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آج ملک میں غصہ پھیلایا جارہا ہے۔ لوگوں کو بانٹنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اور ایک دوسرے سے لڑوایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ’’کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کو جوڑنے کی بات کی ہے۔ ہاتھ کے نشان کی طاقت سے ہی ملک کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’پارٹی نئے طریقہ سے آگے بڑھے گی، نوجوان لوگ پارٹی کو چلائیں گے لیکن سینئر رہنماؤں کو ساتھ لے کر ہی پارٹی آگے بڑھے گے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ’’ملک کو صرف کانگریس ہی راستہ دکھا سکتی ہے۔ جب کسان، مزدور، غریب افراد مودی حکومت کی طرف دیکھتے ہیں تو انہیں راستہ نظر نہیں آتا۔ بی جے پی والے غصے کا استعمال کرتے ہیں، لیکن ہماری پارٹی پیار سے آگے بڑھ رہی ہے۔‘‘ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ملک ہر کسی کا ہے، ہر مذہب کا ہے۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر/<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a>
تصویر بشکریہ ٹوئٹر/@INCIndia

17 Mar 2018, 10:53 AM

کانگریس کے اجلاس میں بیرونی سیاسی رہنماؤں کی بھی شرکت

متعدد بیرونی سیاسی رہنما بھی کانگریس کے پلینری اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں۔

افریقہ: افریقن کانگریس پارٹی

نیپال: نیپالی کانگریس پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی

فلسطین: سیاسی نمائندگان

موزامک: سیاسی نماندگان

بنگلہ دیش: عوامی لیگ، وزیر اعظم بنگلہ دیش نے اپنا پیغام بھیجا ہے۔

17 Mar 2018, 10:42 AM

ہمیں آپسی اختلافات کو دور کرنا ہوگا: اجے ماکن

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے ماکن نے افتتاحی تقریر پیش کی۔ انہوں نے کہا ’’کانگریس کو خود کے سوا کوئی ہرا نہیں سکتا اس لئے ہمیں اپنے آپسی اختلافات اور انا کو دور کر کے مخالفین سے متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔‘‘


17 Mar 2018, 10:30 AM

راہل گاندھی نے کانگریس پلینری اجلاس کا افتتاح کیا

17 Mar 2018, 10:24 AM

راہل، سونیا اور منموہن اجلاس میں پہنچے

کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اجلاس میں پہنچ چکے ہیں۔

  • اجلاس میں پہنچنے پر راہل گاندھی کا منموہن سنگھ، سشیل کما شندے، شیلا دیکشت اور دیگر سینئر رہنماؤں نے استقبال کیا۔
  • پی سی چاکو اور اجے ماکن نے راہل گاندھی کا گلدستہ کے ساتھ استقبال کیا۔
  • اجے ماکن اور سدھارمیا نے سونیا گاندھی کا استقبال کیا۔
  • شیلا دیکشت نے منموہن سنگھ کا استقبال کیا۔
تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

17 Mar 2018, 10:08 AM

نوجوان رہنما توجہ کا مرکز

کانگریس کے پلینری اجلاس میں واضح تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ سشمتا، ملند، سرجے والا، نصیب سنگھ، ماکن، نتن پرساد، دپیندر ہڈا اور راگنی سمیت دیگر نوجوان رہنما توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
17 Mar 2018, 10:05 AM

مودی حکومت کے خلاف 5 کتابچے جاری

کانگریس کے پلینری اجلاس کے دوران چار کتابچے جاری کئے گئے ہیں۔

  • اے فیلڈ گورنمنٹ (بے روزگاری خواتین اور اقلیتی مسائل)
  • لوٹ استکوٹ آف مودی گورمنٹ (مودی حکومت کی لوٹ)
  • اکنامی دسٹربڈ (اقتصادیات)
  • نیشنل سکیورٹی اینڈینجرڈ (قومی سلامتی)
  • فارمرس ود اے کرس آف ڈیتھ (کسانوں کے حالات)
تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

17 Mar 2018, 9:30 AM

راہل نے تمام رہنماؤں اور کارکنان کا استقبال کیا

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ڈیلی گیٹس اور مہمانان کا کانگریس پلینری میں استقبال ہے۔ اگلے دو دنوں میں ہم خیالات اور تجربات کا اشتراک کریں گے تاکہ کانگریس کو مزید مضبوط اور فعال بنایا جا سکے۔‘‘

دریں اثنا راہل گاندھی کا ٹوئٹر ہینڈل تبدیل ہو گیا ہے۔ پہلے ان کا ٹوئٹر ہینڈل @OfficeOfRG تھا جو اب @RahulGandhi ہو گیا ہے۔

17 Mar 2018, 9:21 AM

اجلاس میں کانگریس رہنماؤں کے پہنچنے کا سلسلہ جاری

کانگریس پلینری اجلاس کے مقام پر کانگریس کے بڑے رہنماؤں کے پہنچے کا سلسلہ جاری ہے۔ ابھی تک یہ رہنما پہنچ چکے ہیں:

  • اے کے انٹونی
  • اجے ماکن
  • کمل ناتھ
  • ششی تھرور
  • جیوترادتیہ سندھیا
  • راج ببر
  • پی سی چاکو

17 Mar 2018, 9:09 AM

اجلاس کے مقام پر میلے جیسا ماحول

  • اجلاس کی تمام تیاریوں پر پرینکا گاندھی بذات خود پردے کے پیچھے سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
  • اجلاس میں چاروں طرف ’وقت بدلاؤ کا‘ نعرہ نظر آ رہا ہے۔
  • رنگانگ سجاوٹ اور حب الوطنی کے گیتوں نے اجلاس میں کسی میلے جیسا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
  • اجلاس کے دوران ہندوستان کے عظیم شخصیات کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔
  • تمام انتظامات ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والا ’کانگریس سوا دل‘ سنبھال رہا ہے۔
تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز
17 Mar 2018, 8:55 AM

کانگریس پلینری اجلاس کی تصویری جھلکیاں

تمام تصاویر: قومی آواز

17 Mar 2018, 8:45 AM

کانگریس پلینری اجلاس کا دوسرے دن

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
کانگریس کے پلینری اجلاس میں موجود راہل گاندھی اور سونیا گاندھی (16 مارچ)

کانگریس پلینری اجلاس کا آج دوسرا دن ہے۔ گزشتہ روز کانسٹی ٹیوشن کلب میں اسٹیرنگ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی اور 4 قرارداد پیش کی گئیں۔

  • آج کے اجلاس کی شروعات کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خطاب سے ہوگی۔
  • دوپہر میں سابق صدر سونیا گاندھی اجلاس سے خطاب کریں گیں۔
  • اتوار یعنی 18 فروری کو سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ خطاب کریں گے۔
  • اتوار شام کو کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی تقریر کے ساتھ اجلاس کا اختتام ہوگا۔
  • دریں اثنا ’سچائی کی طاقت‘ کے عنوان سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔