’کانگریس ہی آپ کی سچی خیر خواہ‘، پرینکا گاندھی کی عوام کو یقین دہانی

پرینکا گاندھی نے ریاست و مرکز کی بی جے پی حکومت پر وعدوں کا نباہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف کانگریس ہی عوامی خواہشات کا تحفظ اور اس کے خوابوں کی تکمیل کرسکتی ہے۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh
user

یو این آئی

الہ آباد / دمدما گھاٹ: کانگریس جنرل سکریٹر ی پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو ریاست و مرکزکی بی جے پی حکومت پر عوامی مسائل حل کرنے اور ان سے کئے گئے وعدوں کا نباہ کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ صرف کانگریس ہی عوامی خواہشات کاتحفظ اور اس کے خوابوں کی تکمیل کرسکتی ہے۔

پریاگ راج سے وارنسی کے سہ روزہ’’آبی سفر‘‘ کے پہلے پڑاؤ سرسا میں محترمہ واڈرا نے عوامی اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے کہا’’ آپ ہیں تو ہم ہیں، ہم آپ سے ہیں۔ آپ ہم سے نہیں۔ آپ اپنے لئے حکومت کا انتخاب کریں۔ ملک آپ کا ہے۔ملک کی حفاظت آپ کریں گے۔ملک کی ذمہ داری آپ کی ہے۔ آپ اپنے آپ کو پہنچانئے۔

انہوں نے کہا’’ آپ لوگ بہت اونچا اسٹیج تیار کر کے لیڈروں کو اس پر براجمان کرتے ہیں اور خود نیچے بیٹھتے ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ ملک آپ کا ہے ، اس کے حفاظت کی ذمہ داری آپ کے سر ہے۔ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ ان کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh

کانگریس نومنتخب جنرل سکریٹری نے کہا کہ موجودہ حکومت چار یا پانچ لوگ کےذریعہ چلائی جارہی ہے۔جنہوں نے سوچا تھا کہ وہ جو چاہیں گے کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ ان کی بھول ہے۔یہی چار پانچ لوگ عام آدمی کو گمراہ کر کے اقتدار پر قابض رہنا چاہتے ہیں۔ یہ وقت وقت پر ذات اور مذہب کی سیاست کر آپ لوگوں کو آپس میں لڑواتے ہیں۔ عوام ان سب سے پریشان ہیں اور اب تبدیلی چاہتے ہیں۔

واڈرا نے کہا کہ ملک کسی کی جاگیر نہیں ہے جسے جو جیسا چاہے گا ویسا ہی کریگا، اسے عوام کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے ’’جاگو اور ملک بچاو‘‘ کی اپیل کی۔ اب نہیں بیدار ہوگے تو بہت پچھتانا پڑے گا۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh

انہوں نے کہا’’ میں آپ لوگوں کے درمیان آپ کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور اس کے دیر پا حل تدابیر پر غور کرنے آئی ہوں۔ کیا آپ کے درمیان کوئی آیا ہے۔ نہیں۔ وزیر اعظم پوری دنیا میں گھوم سکتے ہیں۔ لیکن آپ لوگوں کے درمیان آنے کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس کے اقتدار میں آواز اٹھانے والے کی آواز کو دبا دیا جائے۔

محترمہ پرینکا نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’اب تک وہ گھر میں بیٹھی تھیں لیکن اب انہیں ملک اور آئین کو بچانے کے لئے باہر آنا پڑا ہے کیونکہ دونوں خطرے میں ہیں۔ آپ ہمارا ساتھ دیجئے ہم آپ کے سبھی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ اپنے لئے حکومت کا انتخاب کیجے۔ اس انتخاب میں آپ بہت بڑا فیصلہ دیں گے۔ اس سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کا مستقبل طے ہوگا۔
انہوں نے کہا’’ آنے والے انتخابات میں جب آپ راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرکےکانگریس کو کامیاب بنائیں گے۔ آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی ترقی ہوئی ہے۔ آپ لوگوں کے مسائل کادیر پا حل نکالا جائےگا۔ آ ج جو آواز دبا دی جارہی ہے۔ تب آپ کی آواز ہی ملک کی آواز ہوگی۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh

کانگریس جنرل سکریٹری نےکہا ان کی سبھی ریلیوں میں عوام کی بھیڑ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اقتدار میں تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کے مسائل کو سننے کے لئے تیار نہیں ہے بلکہ اس نے عام آدمی کی آواز کو دبا دیا ہے۔آپ کے دل میں ایک امید کی کرن ہے اور میں اس امید کو سمجھتی ہوں۔ آپ کو امید ہے کہ اگلی حکومت آئے جو آپ کے تئیں جواب دہ ہو۔ آپ کے مسائل کو سمجھے،آپ آواز اٹھائیں تو اس پر عمل کیا جائے۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh

چہرے پر ہلکی سے مسکان لئے پرینکا نے بھیڑ سے ایسی حکومت کو ووٹ دینے کی اپیل کی جو عوام کی بات سنیے۔ انہوں نے سوال کیا ’’ کیا عوام اس حکومت کو ووٹ دیں گے جس کے لیڈر نے ہر شہری کے اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے ٹرانسفر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں کانگریس عوامی مفاد کے لئے کام کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش میں اقتدار میں آنے کے 10 دنوں کے اندر کسانوں کا قرض معافی کا وعدہ پورا کیا گیا۔ یہ پختہ وعدہ تھا۔ جملہ بازی نہیں۔ آپ لوگ جملوں پر یقین نہ کریں۔ جملوں پر حکومتیں نہیں چلتیں۔

تصویر / @INCUttarPradesh
تصویر / @INCUttarPradesh

محترمہ گاندھی نے لوگوں سے کہا میں چاہتی ہوں ، میری آپ سے اپیل ہے کہ اتنی دھوپ میں آپ نے میرا انتظار کیا۔ میری باتوں کو اپنے من میں جگہ دیجئے۔ جس دن ووٹنگ ہوگی۔ اپنے ملک کو مضبوط بنائے۔ اپنے آپ کو مضبوط بنائے۔ بیدار شہری بنئے۔ ملک آپ کا ہی اسے سنبھال کر آگے بڑھائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 18 Mar 2019, 10:10 PM