ایم پی میں 60 لاکھ فرضی ووٹر، کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت

مدھیہ پردیش میں بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹ میں بے ضابطگی منظر عام پر آنے کے بعد کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد فرضی ووٹرز ہیں۔ کانگریس نے اس کی شکایت الیشن کمیشن سے کی ہے۔

تصویر بشکریہ آے آئی سی سی شعبہ اطلاعات
تصویر بشکریہ آے آئی سی سی شعبہ اطلاعات
user

قومی آوازبیورو

حال کے انتخابات میں ای وی ایم اور وی وی پیٹ پر الیکشن کمیشن کی کافی فضیحت ہوئی تھی اس کے بعد مدھیہ پردیش میں فرضی ووٹر لسٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد ہنگامہ ہو گیا ہے۔ کانگریس نے ایم پی کی ووٹ لسٹ میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے 60 لاکھ ووٹروں کے فرضی ہونے کا دعوی کیاہ ے۔

کانگریس نے اس تعلق سے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے اور پریس کانفرنس کے دوران ثبوت بھی پیش کئے۔ اتوار کو مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ کمل ناتھ اور جیوتیرادیتہ سندھیا نے دہلی میں پریس کانفرنس کی۔ صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہا کہ ’’ہم نے 100 اسمبلی حلقوں میں جانچ کرائی ہے جس کے بعد 60 لاکھ ووٹروں کے فرضی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔‘‘

کمل ناتھ نے دعوی کیا کہ مدھیہ پردیش کی آبادی میں 24 فیصد کا اضافہ ہوا ہے لیکن ووٹروں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا گیا ہے۔ انہوں نے ان اعداد و شمار کو حران کن قرار دیا اور دانشتہ طور پر فرضی ووٹ لسٹ بنائے جانے کا الزام عائد کیا۔

کمل ناتھ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ یو پی سے وابستہ ایسے لوگ بھی ان علاقوں میں مقیم ہیں جن کے نام دونوں ریاستوں کی ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں کئی لوگوں کے نام کئی دیگر فہرستوں میں شامل ہیں۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ہم نے نئی ووٹر لسٹ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم پی میں 60 لاکھ فرضی ووٹر، کانگریس کی الیکشن کمیشن سے شکایت

کانگریس نے ایم پی کی ووٹر لسٹ کا مطالعہ کر کے ایک پاور پوائنٹ فائل جاری کی ہے جس میں مختلف قسم کی بے ضابطگیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

کمل ناتھ نے یہ بھی کہا کہ پڑوس کی ریاستون میں بھی ووٹر لسٹ کی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے اس معاملہ میں کوئی شکایت نہیں کی ہے کیوں کہ یہ سب انہوں نے ہی کرایا ہے۔

ادھر جیوتیرادتیہ سندھیا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 لاکھ فرضی ووٹروں کے ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن سے شکایت کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کو لسٹ میں سدھار کا بھروسہ دلایا ہے۔

الیکشن کمیشن کو شکایت سونپتے ہوئے کانگریس یہ مطالبات رکھے:

  • ووٹر لسٹ کی از سر نو جانچ کی جائے۔
  • ہر ریٹرننگ آفیسر سے سرٹیفکیٹ مانگا جانا چاہئے۔
  • فرضی ووٹروں کو شامل کرنے والوں پر کارروائی کی جائے۔
    اگلی فہرست میں بھی بے ضابطگی پائی گئی تو افسر پر کارروائی کی جائے۔
  • قصوروار افسر کو 6-10 سال کسی انتخابی عمل میں شامل نہ کیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔