کسانوں کی خراب حالت کے لئے بی جے پی حکومت ذمہ دار : اکھلیش

ایک سال قبل بی جے پی نے کالے زرعی قوانین سے جو کالی بنیاد رکھی اس نے پوری زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور کسانوں کی حالت خراب ہے۔

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی خراب حالت کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت ذمہ دار ہے ۔

اکھیلیش یادو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسان مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ان کی حالت معاشی طور پر کمزور ہوگئی ہے۔ ایک سال قبل کالے زرعی قوانین سے بی جے پی نے جو کالی بنیاد رکھی اس نے پوری زرعی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج میں کسانوں کی ایک بڑی تحریک چل رہی ہے ۔ آج بھی کسان کا غصہ ختم نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کا اتحاد بی جے پی کاغرور چکناچور کردے گا ۔


انہوں نے کہا کہ دوگنی آمدنی کا خواب دکھا کرکسانوں کا ووٹ حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت میں کسانوں کو فصلوں کی اصل قیمت نہیں ملی ہے۔ کسانوں کو گمراہ کرنے کے لئے ایم ایس پی کا راگ تو بی جے پی نے خوب الاپا لیکن حقیقت میں کسانوں کی فصلوں کی خریداری ایم ایس پی پر نہیں ہوئی۔

گندم کا ایم ایس پی 1975 روپے فی کوئنٹل صرف اشتہارات میں ہی دستیاب ہے ، حقیقت میں توکسان کو بچولیوں کے ہاتھوں گندم فروخت کرنی پڑی ۔ اس سے پہلے دھان کی فصل میں بھی کسان کی لوٹ ہوئی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔