نفر ت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے ہندو مسلم اتحاد ضروری: علما بورڈ

مٹھی بھرشر پسند نفرت پھیلا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد ہمارا ہتھیار ہونا چاہئے۔

علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
علامتی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

موجودہ حالات کے پیش نظر ملک میں قومی ہم آہنگی کو بر قرار رکھنے کے لئے آل انڈیا علما بورڈ نے ہندو مسلم اتحاد کو بڑھاوا دینے اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کیلئے عید ملن کا پروگرام منعقد کررہی ہے۔ اب تک ملک کے کئی ریاستو ں میں 72 پروگرام منعقد کر چکی ہے۔ اسی کڑی میں گزشتہ دنوں آل انڈیا علما بورڈ کے جانب سے بھانڈوپ میں عید ملن کا پروگرام منعقد کیاگیا جس میں تمام مکتبہ فکر کے ساتھ غیر مسلموں کو مدعو کیاگیا ۔

واضح رہے کہ عید ملن پروگرام کے اسٹیج سے ہندو مسلم ایکتا پر زور دیا گیا۔پروگرام کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں علامہ بنئی نعیم حسنی نے ملک کے موجودہ حالات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ” نفر ت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے ہندو مسلم اتحاد بہت ضروری ہے۔ علامہ نے کہاکہ مٹھی بھرشر پسند نفرت پھیلا کر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے لوگوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد ہمارا ہتھیار ہونا چاہئے۔ اس خوشی کے موقع پر ہم سب مل کر یہ عز م کریں کہ شر پسندوں کے ناپاک منصوبوں کو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔“


اس موقع پر سماجی خدمتگار اور سلیم الوارے نے مسلم سماج میں اعلیٰ تعلیم پر زور دیا اور کہاکہ اگر ہمیں ہر شعبہ میں نمائندگی کرنی ہے تو اعلیٰ تعلیم بہت ضروری ہے۔“ انہوں نے مزید کہاکہ قومی یکجہتی کو بڑھاوا دینے کیلئے عید ملن کا پروگرام آل انڈیا علما بورڈ کی ایک اچھی پہل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ برادران وطن کو اپنی خوشی میں شامل کرنا ہی اصلی خوشی ہے، یہی ہماری سنسکرتی ہے اور یہی ہندوستان ہے۔ پریس کانفرنس میں آل انڈیا علما بورڈ کے نائب صدر مولانا نوشاد صدیقی نے کہاکہ”ہندو مسلم ایکتا کو بڑھادا دینے کے لئے آل انڈیا علما بورڈ اب تک ملک کے مختلف ریاستوں میں 72 عید ملن کا پروگرام کر چکی ہے۔ مقصد صرف اتحاد ہے۔ پریس کانفرنس میں موجود حید رآباد سے تشریف لانے والے الحاج سید شمشاد قادری نے اتحاد پر زور دیا اور کہاکہ ’ہم ایک ہیں اور سب ہندوستانی ہیں اگر کسی ہندوستانی کو تکلیف ہوتی ہے تو اس کا اثر دوسرے ہندوستانی کو ہوتا ہے۔ مولانا قاری محمد یونس چودھری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے علما نے آزادی کی جنگ لڑی، ہم نفرت کے خلاف جنگ لڑیں گے اور ضرور جیتیں گے۔ آل انڈیا علما بورڈ ممبئی کے صدر مولانا صوفی احمد رضا قادری نے کہاکہ آپسی اتحاد کے اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔ اور بھائی چارہ کے فروغ کے لئے آل انڈیا بورڈ پوری طاقت سے کام کرے گی۔ عید ملن کا پروگرام اسی کڑی کا ایک حصہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */