کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 41 روپے کی کمی، نئی شرحیں آج سے نافذ
راجدھانی دہلی میں اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1762 روپے میں ملے گا۔ 2024 میں یکم اپریل کو 19 کلو والے ایل پی جی سلنڈر دہلی میں30.50 روپے، کولکاتا میں 32 روپے، ممبئی میں 31.50 روپے سستے ہوئے تھے۔

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس
تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ 19 کلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے نافذ ہوں گی۔ قیمتوں میں کمی سے فوڈ اور کُکنگ کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ملے گا۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی 14 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
قیمتوں میں تبدیلی کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1762 روپے میں ملے گا۔ یکم مارچ میں اس کی قیمت 1803 روپے تھی۔ وہیں ممبئی میں 19 کلوگرام والے ایک سلنڈر کی قیمت اب 1714.50 روپے (پہلے 1755.50 روپے)، کولکاتا میں 1872 روپے (پہلے 1913 روپے) اور چنئی میں 1924.50 روپے (پہلے 1965.50 روپے) ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آ ج سے مدھیہ پردیش کے 19 مذہبی شہروں میں شراب پر پابندی
اگر کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے اپریل پرائس ٹرینڈ پر نظر ڈالیں تو گزشتہ چھ سال میں تین بار قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اتنی ہی بار کم ہوئے ہیں۔ سال 2024 میں یکم اپریل کو 19 کلو والے ایل پی جی سلنڈر دہلی میں30.50 روپے، کولکاتا میں 32 روپے، ممبئی میں 31.50 روپے سستے ہوئے تھے۔ یکم اپریل 2023 کو بھی لوگوں کو تب راحت ملی تھی جب اس نیلے سلنڈر کی قیمت ایک جھٹکے میں 91.50 روپے کم ہوکر 2119.50 روپے سے 2028 روپے ہو گئی تھی۔
واضح ہو کہ کروڈ آئل کی گلوبل پرائس اور دیگر بازار عوامل کی بنیاد پر ہندوستان میں بھی تیل کمپنیاں ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تیل اور گیس کی قیمتوں میں تبدیلی کرتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔