کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیاں: سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سیلسیس درج

خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا اجیرن کرکے رکھ دیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے

کشمیر میں سردی / تصویر یو این آئی
کشمیر میں سردی / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: خشک موسم کے بیچ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے لوگوں کا جینا اجیرن کرکے رکھ دیا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ سری نگر میں گذشتہ اتوار کی درمیانی رات بھی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی8.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 دسمبر تک موسم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دریں اثنا وادی میں اتوار کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔