شمالی ہندوستان میں میں سخت سردی ، دہلی میں ہوا کا معیار ہوا ناقص

محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم رہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

قومی دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں سرد لہر جاری رہی ۔ دہلی میں ہفتے کو تو سخت سردی رہی ہی لیکن وہ آج بھی جاری ہے۔ دہلی میں کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم تھا۔

محکمہ موسمیات کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دن میں آسمان صاف رہنے اور شام کےوقت دھند کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہا۔ جبکہ نمی نسبتا 48 اور 76 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔


مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق شہر کا اوسط ہوا کا معیار انڈیکس بڑھ کر 292 ہوگیا جو ناقص زمرے میں آتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو درجہ حرارت گرنا شروع ہوا اور رات کے اوقات میں مزید نیچے کی توقع ہے۔ محکمہ کے مطابق آج صبح ہلکی ہلکی دھند ہوگی جبکہ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب پانچ اور بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے چار ڈگری کم رہا۔ جو حال دہلی میں سردی کا رہا وہی حال پورے شمالی ہندوستان میں بھی نظر آ یا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔