یو پی: ’کانوڑ یاترا‘ میں ڈی جے پر پابندی نہیں، فلمی گانے پر روک، صرف بھجن کی اجازت

سی ایم یوگی نے بدھ کو ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران کو کانوڑ یاترا سے متعلق کئی ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جے اور مائک پر پابندی نہیں لگے گی لیکن فلمی گانا نہیں بجنا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

اتر پردیش میں کانوڑ یاترا سے متعلق وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک میٹنگ کی اور افسران کو کانوڑ یاترا کی تیاری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران انھوں نےا فسران سے کہا کہ کانوڑ یاترا میں ڈی جی پر پابندی نہیں لگے گی، لیکن کانوڑیوں کو فلمی گانے بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہ صرف بھجن بجا سکتے ہیں۔ ایک مہینے تک چلنے والی کانوڑ یاترا 17 جولائی سےشروع ہو رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی کانوڑیوں کی سیکورٹی کی نگرانی ہیلی کاپٹر سے کی جائے گی اور کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کی جائے گی۔ لوک بھون میں منعقد ایک میٹنگ میں یہ سبھی ہدایات جاری کیں گئی۔


میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے افسران سے ان مسائل کو نشان زد کرنے کے لیے کہا جو کانوڑ یاترا کے دوران پیش آ سکتے ہیں۔ یاترا کے دوران صاف صفائی کا بھی پورا خیال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ سبھی افسران کو ان کے علاقے میں شیو مندروں میں پہچان کرنے اور وہاں پینے کا پانی، صاف صفائی، بجلی اور سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے کہا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اپنی ہدایت میں واضح کر دیا ہے کہ تھرموکول اور پلاسٹک بیگ کے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پریاگ راج میں ابھی حال میں گزشتہ کمبھ مہوتسو کی طرز پر ہی کانوڑ یاترا کی تیاری کی جائے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ میں افسروں سے کہا کہ کانوڑ یاترا کے راستے پر جس جگہ کانوڑیے ٹھہرتے ہیں، وہاں شراب کے ٹھیکے اور غیر قانونی بوچڑ خانہ نہیں چلنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Jul 2019, 1:10 PM