شوپیاں کے فری پورہ میں تصادم، 2 ملی ٹنٹ ہلاک، آپریشن جاری

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے فری پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔

سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
سیکورٹی فورس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے فری پورہ میں منگل کی صبح سے جاری تصادم میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فری پورہ شوپیاں میں جاری تصادم میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے شوپیاں کے فری پورہ گاؤں کو محاصرے میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک پارٹی ایک مشتبہ جگہ کے پاس پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔


بتادیں کہ یہ ضلع شوپیاں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی دوسری تصادم آرائی ہے۔ قبل ازیں ضلع کے تلرن علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم میں ٹی آر ایف سے وابستہ تین ملی ٹنٹ مارے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔