چدمبرم نے ای ڈی سے پوچھ تاچھ کی کاپی مانگی

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی سماعت کے دوران آج اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے ان سے کی گئی پوچھ کی کاپی مانگی۔

تصویر سوشل میڈیا
i

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے سپریم کورٹ میں آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے کی سماعت کے دوران آج اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے ان سے کی گئی پوچھ کی کاپی مانگی۔

چدمبرم کی جانب سے پیش سینئر وکیل کپِل سبل نے جسٹس آر بھانومتی اور جسٹس اے ایس بوپنا کی بینچ کے سامنے دوسرے دن جرح جاری رکھی۔انہوں نے چدمبرم سے تین الگ الگ تاریخوں پر ای ڈی کی جانب سے کی گئی پوچھ تاچھ کی کاپی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔


سبل نے بینچ کو واقف کرایا کہ 29دسمبر 2018 اور 21جنوری 2019 کو ای ڈی کے ذریعہ چدمبرم سے کس طرح پوچھ تاچھ کی،یہ نقل سے پتہ چل جائےگا۔انہوں نے کہا کہ جانچ ایجنسی کی طرف سے ثبوت اچانک عدالت میں لائے جارہے ہیں۔

سبل نے دلیل دی کہ ای ڈی ایک ہی سوال بار بار پوچھ رہا ہے۔ایجنسی نے غیر ملکی کھاتوں کی معلومات مانگی،لیکن عرضی گزاروں نے کہا کہ بیرون ملک میں کھاتا نہیں ہے۔


چدمبرم کی جانب سے پیش دوسرے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ اس معاملے میں جانچ سے بچنے جیسی کوئی بات نہیں ہے،کیونکہ سابق مرکزی وزیر پوچھ تاچھ کا سامنا کرنے کےلئے ہمیشہ سے موجود رہے ہیں۔انہوں نے ای ڈی سے سوال کیا،’’کیا میں نے (چدمبرم )پوچھ تاچھ کےلئے وقت دینے سے انکار کیا ہے؟

سنگھوی نے کہا،’’آپ پوچھ تاچھ میں سوال پوچھ رہے ہیں تو ملزم نے کیا جواب دیا،عدالت کو بتایا جانا چاہئے۔‘‘ بینچ میں لنچ کے بعد سماعت جاری رہےگی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔