آئی ٹی بی پی کیمپ میں گولی باری سے چھ جوانوں کی موت، دو زخمی
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے کڑینار میں واقع آئی ٹی بی پی کے ایک کیمپ میں تعینات ایک جوان نے بدھ کی صبح اپنے ہی ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چھ جوانوں کی موت ہو گئی

نارائن پور: چھتیس گڑھ کے نکسل سے متاثر نارائن پور ضلع کے کڑینار میں واقع ہندوستان تبت بارڈر پولس (آئی ٹی بی پی) کے ایک کیمپ میں تعینات ایک جوان نے بدھ کی صبح اپنے ہی ساتھیوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس سے چھ جوانوں کی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے رائے پور لے جایا گیا ہے۔
بستر رینج کے پولس ڈائرکٹر پی سندر راج نے بتایا کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 60 کلومیٹر دور کڑے نار علاقے میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے نکسل سے متاثر علاقوں میں تعینات تھے۔ صبح کیمپ میں جوانوں کے درمیان آپسی گولی باری ہونے سے چھ جوانوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر جوان سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔ زخمی جوانوں کو نارائن پور لے جایا گیا وہاں سے دونوں کو علاج کے لئے رائے پور لے جایا گیا۔
آئی جی سندرراج نے بتایا کہ پولس جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپسی فائرنگ میں نہیں بلکہ صرف ایک ہی جوان کی فائرنگ میں سبھی جوانوں کی موت ہوگئی ہے ۔ بعد میں فائرنگ کرنے والے جوان رحمان نے بھی خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
